سیاسی عمل جاری رہتا ہے اس میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے، سلمان اکرم راجا

ہفتہ 7 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی سیکٹری جنرل اور معروف قانون دان سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ سیاسی عمل جاری رہتا ہے اس میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:شہدا کے خون کے حساب تک حکومت سے کوئی بات نہیں ہوگی، سلمان اکرم راجہ

وہ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع ان کا کہنا تھا کہ تمام گفتگو ہورہی ہے، تمام زاویوں کو دیکھا جائے گا۔

سلمان اکرم راجا کے مطابق ہم چاہتے ہیں ملک کو فلاح کی راہ پر چلائیں ملک میں امن ہو۔ اس کے لیے جو بھی عمل ہوگا وہ ہم کریں گے۔

واضح رہے کہ سلمان اکرم راجا سیاسی عمل جاری رہنے کی بات ایسے موقع پر کر رہے جب کہ انہوں نے چند روز قبل دوٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ  اس وقت اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے اور دھرنے کے شہدا کے خون کے حساب تک حکومت سے بھی بامعنی بات چیت نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نئی مشکل میں پھنس گئی، سلمان اکرم راجا کے بعد صاحبزادہ حامد رضا بھی مستعفی

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات میں استعفے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور وہ بدستور اپنے عہدے پر ہی کام کر رہے ہیں۔

’دھرنے میں ہونے والی شہادتوں کی ایف آئی آر کروائیں گے‘

انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی اسلام آباد دھرنے کے شرکا کی شہادت کے خلاف ایف آئی آر درج کروائے گی اور پارلیمنٹ میں بھی اس مسئلے کو اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ دھرنے میں ہماری طرف سے کوئی گولی نہیں چلی  معلوم نہیں ہمارے جوانوں پر کس فورس نے گولی چلائی تاہم احتجاج کی کوئی نئی تاریخ تاحال نہیں دی گئی ہے۔

’مراد سعید کو دھرنے میں نہیں دیکھا‘

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مراد سعید کو دھرنے میں قطعاً نہیں دیکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو دھرنے کے لیے جس نوعیت کی منصوبہ بندی کرنا چاہیے تھی وہ نہیں ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے آئندہ پارٹی رول کو عمران خان طے کریں گے۔

’عمران خان کو زہر دیے جانے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں‘

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو زہر دینے سے متعلق افواہوں اور بیانات میں کوئی صداقت نہیں۔

مزید پڑھیے: پی ٹی آئی دھرنا سنگجانی نہ ہونے کے ذمہ دار عمران خان ہیں، شیر افضل مروت

انہوں نے مزید کہا کہ 2 ڈھائی ماہ سے بچوں سے بات نہیں کرنے دی جارہی جبکہ ان کو اخبار و ٹی وی کی سہولت کی فراہمی بھی بند کردی گئی ہے۔

’ہمارے پاس دھرنے کے لاپتا کارکنوں کے درست اعدادوشمار نہیں ہیں‘

انہوں نے کہا ملاقات میں بانی پی ٹی آئی 24 نومبرکی صورتحال پر پریشان تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات میں عمران خان نے پنجاب کے ورکرز کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو ہر طرح کی رکاوٹوں کے باوجود اسلام آباد کے ڈی چوک پہنچے۔

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دھرنے سے لاپتا افراد سے متعلق درست اعدادوشمار پارٹی کے پاس موجود نہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیٹی کی تحویل کے معاملے پر معروف اداکارہ کا مبینہ اغوا، شوہر کے خلاف مقدمہ درج

عمران خان کے بیٹوں کا اسکائی نیوز کو انٹرویو، ‘ویڈیو بیان میں کونسی بات جھوٹ ہے؟’

این ڈی ایم اے کی 27ویں امدادی کھیپ فلسطین روانہ، 100 ٹن سامان بھیجا گیا

یورپی پارلیمنٹ کی منظوری، سعودی عرب اور یورپی یونین کے تعلقات میں نئی شراکت داری کی راہ ہموار

شدید دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت، ملک بھر میں اسموگ الرٹ جاری

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں

سقوط ڈھاکہ: جاوید ہاشمی جھوٹ بول رہے ہیں