گورنر فارغ آدمی، اس کی اے پی سی پر لعنت بھیجتا ہوں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

ہفتہ 7 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کا گورنر فارغ آدمی ہے، اس کی اے پی سی پر لعنت بھیجتا ہوں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہاکہ ہم بہت آگے بڑھ چکے ہیں، اب یہ سختیاں ہمیں کچھ نہیں کہہ سکتیں، محمود غزنوی کی طرح حملے کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے چانسلر کے اختیارات چھین لیے

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ سول نافرمانی کی تحریک کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں ہوا، 5 حملے کرچکے ہیں، محمود غزنوی نے 17 حملے کیے تھے، اسی طرح ہماری بھی پیشقدمی جاری رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے ڈی چوک میں ہمارے لوگوں پر سیدھی گولیاں برسائیں، دفعہ 245 لگا کر ہمارے لوگوں کو قتل کیا گیا، 12 کارکنان شہید ہوئے جبکہ 107 لاپتا ہیں، جس پر ہمارے سنگین تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے مل کر گیم کی، یہ چاہتے ہیں کہ ملک میں خانہ جنگی ہو، مذاکرات ہم ملک کی خاطر کررہے ہیں، تاہم ابھی بات چیت نہیں ہوئی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مدارس کی رجسٹریشن ہونی چاہیے کیوں کہ وہ نوجوان نسل کو دینی کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم سے بھی روشناس کرا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور نے فیصل کریم کنڈی کو ٹیلیفون کرکے کیا کہا؟ گورنر نے بتادیا

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں اتنا فارغ نہیں ہوں کہ منصور علی خان کے بارے میں بات کروں کہ وہ کیا کہہ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے