شام میں باغیوں کی دارالحکومت دمشق کی جانب تیزی سے پیشقدمی کے باعث پاکستان نے اپنے شہریوں کی سہولت کے لیے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کردیا۔
یہ بھی پڑھیں شامی باغیوں کی دمشق کی جانب پیشقدمی جاری، سینکڑوں فوجیوں اور افسران نے عراق میں پناہ لے لی
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ نے شام میں مقیم پاکستانیوں کو مندرجہ ذیل ٹیلیفون نمبر ، 051-9207887، ای میل [email protected] پررابطے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دمشق میں پاکستانی سفارت خانہ شام میں پاکستانی شہریوں کی سہولت کے لیے سرگرم عمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں ہماری منزل دمشق ہے‘، شام میں برسرپیکار باغیوں نے اپنا ہدف واضح کر دیا’
واضح رہے کہ شام میں باغیوں کی دارالحکومت دمشق کی جانب پیشقدمی تیزی سے جاری ہے، شام کے شہر درعا پر قبضے کے بعد باغی اب حمص میں داخل ہوگئے ہیں۔ باغیوں کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انہوں نے جنوبی ٹاؤن صنمین پر قبضہ کرلیا ہے۔