وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف 8 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں

اتوار 8 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف 8 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چین کا دورہ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون وزیراعلیٰ ہیں، وہ 8 سے 15 دسمبر تک چین کا دورہ کریں گی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق سینیٹر پرویز رشید، سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر، وزیر زراعت عاشق کرمانی سمیت اعلیٰ سطح وفد بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کے 8 روزہ دورہ چین کی تفصیلات سامنے آگئیں

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف بیجنگ، شنگھائی، شن ژین اور گوانگ ژو کا دورہ کریں گی۔ وہ چین کے وزرا، اعلیٰ حکام اور ماہرین سے ملاقاتیں بھی کریں گی جبکہ مختلف تقاریب اور کانفرنسز میں شرکت بھی کریں گی۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی طرف سے دورہ چین کی دعوت دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp