عمران خان کی زندگی کو خطرہ، کوشش کریں گے پی ٹی آئی کو پابندی لگنے سے بچایا جائے، فیصل واوڈا

اتوار 8 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کو ان کے حواریوں سے خطرہ ہے، کوشش کریں گے کہ پی ٹی آئی کو پابندی لگنے سے بچایا جائے۔

کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ان کے کیے کی سزا مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی زندگی کو خطرات، اسٹیبلشمنٹ کسی کے ساتھ یا خلاف نہیں، فیصل واوڈا

انہوں نے کہاکہ جب تک ہم ساتھ نہیں بیٹھیں گے پاکستان آگے نہیں بڑھے گا، اختلاف رائے ہوسکتا ہے مگر ہمیں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مولا جٹ کی سیاست کررہے ہیں، جو زیادہ دیر نہیں چلے گی، ہم قومی کاز کی خاطر سب پارٹیوں کے پاس جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مصطفیٰ کمال کو بطور میئر دیکھا، ان پر فخر ہے، مہنگائی میں کمی اور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے لیے سب کی حمایت ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ کوشش کروں گا کہ ایم کیو ایم کو مناسب نمائندگی ملے، وفاقی حکومت کے ساتھ بھی ایک میٹنگ کی جائےگی۔

فیصل واوڈا نے کہاکہ پاکستان آئے روز دھرنوں اور لاشوں کی سیاست برداشت نہیں کرسکتا۔ عمران خان نے پہلے بھی سول نافرمانی کی تحریک چلائی لیکن اس کے باوجود بنی گالہ کے بل ادا کیے تھے۔ 14 دسمبر کو سول نافرمانی کے غبارے سے بھی ہوا نکل جائےگی۔

انہوں نے کہاکہ عدلیہ سے گزارش ہے جو قانون پارلیمنٹ نے بنادیا اس کا احترام کریں، فوج ہمارا حصہ ہے اور ہم اسے ساتھ لے کر چلیں گے۔

فیصل واوڈا نے کہاکہ رانا ثنااللہ پر جب منشیات کا کیس بنایا گیا تو میں نے مخالفت کی تھی، اسٹیبلشمنٹ کو اچھا برا کہنے سے سیاست اچھی نہیں بلکہ خراب ہوگی۔

فیصل واوڈا ون مین آرمی ہیں، مصطفیٰ کمال

اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہاکہ فیصل واوڈا نے ایم کیو ایم رہنمائوں سے ملاقات کی، یہ ہمارے اچھے دوست اور بھائی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فیصل واوڈا ون مین آرمی ہیں اور سب جگہ چھائے ہوئے ہیں، پاکستان میں ہر کوئی کہہ رہا ہے میں صحیح اور دوسرا غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں فوج اور پی ٹی آئی کے ایک دوسرے کے خلاف ہونے کا تاثر غلط ہے، فیصل واوڈا

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہرکوئی دوسرے کو چور اور خود کو صحیح کہہ رہا ہے، سب کو جوڑنے اور ہم آہنگی کا کام بڑی جماعتوں سے نہیں ہوا، یہ کام اب فیصل واوڈا کرہے ہیں۔ ہماری تمام سپورٹ ان کے ساتھ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی