بھارت کے لیے مشکلات بڑھ گئیں، جنوبی افریقہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل سے ایک قدم دور

پیر 9 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی افریقہ کی ٹیم سری لنکا کو شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے کے قریب پہنچ گئی ہے۔

میزبان ٹیم جنوبی افریقہ نے دوسرا ٹیسٹ جیت کر سری لنکا کے خلاف وائٹ واش مکمل کرلیا ہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے ریان رکلٹن اور کائل ویرین کی 2 سنچریوں کی بدولت 358 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا نے 328 رنز بنائے جس میں ڈین پیٹرسن نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں ایک اور مضبوط بیٹنگ کارکردگی کے بعد اپنی برتری کو 347 رنز تک بڑھا دیا، یہ ہدف مہمان ٹیم کے لیے بہت سخت ثابت ہوا۔ سری لنکا کی ٹیم ایک موقع پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز پر سمٹ گئی تھی اور دھننجیا ڈی سلوا اور کوشل مینڈس کی پارٹرنر شپ میں بحالی کے باوجود وہ آخر میں ناکام رہی۔

مزید پڑھیں: تیسرے ٹیسٹ میں بھارت کو شکست، آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

فتح کے بعد جنوبی افریقہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے پوائنٹس ٹیبل میں 10 میچوں کے بعد 76 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست مقام پر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے اب تک کھیلے گئے 6 میچ جیتے ہیں اور ایک ڈرا بھی کیا ہے، جس سے انہیں 4 پوائنٹس ملے ہیں۔

جنوبی افریقہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023/25 میں جنوری میں پاکستان کے خلاف مزید 2 میچز کھیلے گا۔ کم از کم ایک میچ میں جیت انہیں اگلے سال لارڈز میں ہونے والے فائنل میں جگہ دینے کی ضمانت دے گی۔ دوسری جانب سری لنکا 45.45 اوسط کے ساتھ فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے جو انگلینڈ کے 45.24 پوائنٹس سے کچھ اوپر ہے۔

پانچویں نمبر پر انگلینڈ 45.24 فیصد کے ساتھ ہے، چھٹے نمبر پر موجود کیویز کا جیت کا تناسب 44.23 فیصد ہے۔ ساتویں نمبر پر پاکستان ہے جس کا جیت کا تناسب 33.33 فیصد ہے، بنگلا دیش 31.25 فیصد کے ساتھ آٹھویں نمبر پر براجمان ہے، ان کے تمام میچز مکمل ہو چکے ہیں، ویسٹ انڈیز 24.24 فیصد کے ساتھ 9ویں نمبر پر ہے اور ان کے پاکستان سے 2 اوے میچز باقی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیواچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘