عمران خان کی اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقلی، سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فیصلہ سنا دیا

منگل 10 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ  کے آئینی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کے لیے شہری قیوم خان کی درخواست پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنے خلاف مقدمات کی ڈبل سینچری سے کتنا دور؟

دوران سماعت آئینی بینچ کے رکن جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی مسئلہ ہوگا تو وہ خود درخواست دے دیں گے، ان کے 3 وکلا آج بھی عدالت میں تھے، کسی وکیل نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ قیدی کے اہلخانہ یا وہ خود ایسی درخواستیں دے سکتے ہیں۔ درخواست گزار قیوم خان نے دلائل پیش کیے کہ یہ قومی مسئلہ ہے، کسی کی ذات کا نہیں، جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ قومی مسائل آپ رکن اسمبلی بن کر سوچیے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی زندگی کو خطرہ، کوشش کریں گے پی ٹی آئی کو پابندی لگنے سے بچایا جائے، فیصل واوڈا

بعدازاں، سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے شہری قیوم خان کی درخواست 20 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ خارج کردی۔

واضح رہے کہ شہری قیوم خان نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقلی کی درخواست دائر کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟