’عمران خان کا بُرا وقت تو اب شروع ہوا‘، فیض حمید کو چارج شیٹ کرنے پر صارفین کا ردعمل

منگل 10 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمیدکو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق چارج شیٹ چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سکریٹ ایکٹ  کی خلاف ورزیاں کرتے ہُوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا 9 مئی سے جڑے واقعات بھی شامل تفتیش ہیں۔

فیض حمید کو چارج شیٹ کرنے کے بعد صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل دیا جا رہا ہے۔ وکیل میاں داؤد لکھتے ہیں کہ اب عمران خان کا ملٹری ٹرائل بھی جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔

احمد منصور لکھتے ہیں کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو سنگین ترین الزامات کے ساتھ چارج شیٹ کیا گیا ہے ان جرائم پر سزائے موت تک ہو سکتی ہے۔

پرویز سندھیلا نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں تجزیہ کار علی رضا شاف کہتے ہیں کہ فیض حمید 9 مئی پر بھی ریڈار میں آگئے ہیں، سب جانتے ہیں ریاست 9 مئی میں عمران خان کو ماسٹر مائنڈ مانتی ہے۔ ان کا کہنا تھا، اصل خبر یہ ہے کہ 9 مئی کے معاملے پر عمران خان کا معاملہ بھی ملٹری کورٹ میں جاسکتا ہے اسی لیے پی ٹی آئی مسلسل احتجاج کی کال دے رہی تھی۔

ایک صارف نے لکھا کہ فیض حمید کو آج باقاعدہ چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔ عمران خان کا سارا ہنگامہ فیض حمید کو بچانے کے لیے تھا اب ان کے بیان آ رہے ہیں کہ چاہے انسان ہو یا فرشتے مذاکرات کے لیے تیارہیں۔

مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ عمران خان کا اصل برا وقت تو اب شروع ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں رمضان: ثقافت، روحانیت اور یکجہتی کو سمجھنے کا بہترین موقع

پاک افغان سرحد پر کشیدگی: چمن میں ایمرجنسی نافذ، طبی مراکز ہائی الرٹ

پنجاب سیف جیلز پراجیکٹ اور ملاقات ایپ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

سعودی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تبادلہ خیال

ویڈیو

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟