تمام اقلیتیں آزادہیں، ہمیں رنگ و نسل، ذات پات سے بالا تر ہو کر آگےبڑھناہوگا، وزیراعظم شہبازشریف

منگل 10 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل ہیں اور تمام اقلیتیں مکمل آزاد ہیں، ہمیں رنگ و نسل، ذات پات سے بالا تر ہو کر آگے بڑھنا ہوگا، پاکستان کی بنیاد ہی انسانی حقوق اور مساوات کے قیام کے علمبردار کے طور پر رکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں عالمی معیار کی انسداد فسادات فورس تشکیل دی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف

منگل کو انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ ہماری ایک غیر ملکی وفد سے ملاقات ہوئی، جس نے پوچھا کہ ’کیا پاکستان میں اسماعیلی کمیونٹی کو بنیادی حقوق حاصل ہیں؟ تو ہم نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد ہی مساوات قائم کرنے کے لیے رکھی گئی، نا صرف اسماعیلی کمیونٹی بلکہ تمام اقلیتوں کو برابر حقوق حاصل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ14 سو سال پہلے ہمیں ہمارے پیارے نبی کریمﷺ کے اسوہ حسنہ کے ذریعے انسانی حقوق اور مساوات کا درس دیا گیا تھا، پھربانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ نے کہا کہ تھا کہ اگر کوئی مندر میں جاتا ہے یا پھر گرجا گھر میں جاتا ہے یا پھر مسجد میں پاکستان میں سب برابرہیں، پاکستان میں سب کو مذہبی آزادی ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف کا اسلام آباد میں فساد برپا کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے اندر تمام اقلیتوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں، ہمیں رنگ و نسل اور ذات پات سے بالاتر ہو کر آگے بڑھنا ہوگا، تمام انسان آزاد پیدا ہوئے، تمام انسانوں کوعزت اوروقار کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی بنیاد رکھتے ہوئے اپنے ابتدائی خطاب میں پاکستان کے اندرانسانی حقوق کی وضاحت کردی تھی، یہ جان کرخوشی ہوتی ہے کہ قومی سطح پرانسانی حقوق سے متعلق اہداف کے حصول کے لیے کام ہورہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بانی پاکستان کے قول کے تحت پاکستان کے اندر اور اس کے آئین میں تمام اقلیتوں کے حقوق کی کھل کر وضاحت کی گئی ہے اور آئین میں سب کے برابر اور مساوی حقوق کو تحفظ حاصل ہے، یہی وجہ ہے کہ تمام صوبوں، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کوساتھ لے کرچل رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:ریاست کے خلاف پروپیگنڈا: وزیراعظم نے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے ٹاسک فورس قائم کردی

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیوں کو مکمل آزادی حاصل ہے، 1948 میں انسانی حقوق کے حوالے سے یونیورسٹل ڈیکلریشن بنا تو پاکستان نے اسے اسی وقت قبول کیا اور آج تک اس پر بھرپور طریقے سے عمل ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ تمام انسان آزاد پیدا ہوئے، ہم آج یہاں انسانی حقوق کی بات کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں اور یہ سب جانتے ہیں کہ دین اسلام میں انسانق حقوق، مساوات اور برابری کی بات کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف کے دور حکومت میں پنجاب میں خواتین  پر تشدد کے خلاف پہلا مرکز قائم کیا گیا، بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے ’زیور تعلیم‘ پروگرام شروع کیا جس میں ان کو وظائف دے کر ان کے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ ہماری حکومت نے بھٹوں پر چائلڈ لیبر کی بیڑیوں کو ہمیشہ کے لیے کاٹ دیا ہے، اب کوئی بچہ بھٹوں پر کام نہیں کررہا بلکہ ہم نے 90 ہزار بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو بھٹوں سے نکال کر اسکولوں میں لے آئے ہیں، آج ہم اس سے زیادہ کام کر رہے ہیں تاکہ ملک کو آگے لے کر جاسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ گروپس چھوڑنے اور ڈیلیٹ کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

پاکستان میں پہلی بار بغیر ڈرائیور کے کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو

پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کو بڑا دھچکا

عمران خان اور ان کی اہلیہ مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں