ریاست کے خلاف پروپیگنڈا: وزیراعظم نے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے ٹاسک فورس قائم کردی

اتوار 1 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے ریاست پاکستان اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے تعین کے لیے چیئرمین پی ٹی اے کی سربراہی میں 10 رکنی ٹاسک فورس قائم کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے کی سربراہی میں بننے والی ٹاسک فورس حالیہ احتجاج کے دوران پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کی نشاندہی کرے گی، اور 10 روز میں اپنی سفارشات حکومت کو پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیر داخلہ کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم

نوٹیفکیشن کے مطابق جوائنٹ ٹاسک فورس میں دیگر اداروں کے افسران بھی شامل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کچھ شر پسند عناصر سیکیورٹی فورسز کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈا کررہے ہیں، پروپیگنڈے کا مقصد اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ملک میں انتشار پھیلنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی احتجاج: کنٹینر سے گرنے والا شخص کہاں گیا؟، نئے حقائق سامنے آگئے

واضح رہے کیہ 2 روز قبل بھی وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا تھا۔ جس نے اسلام آباد میں انتشار اور فساد پھیلانے والوں کی نشاندہی اور ان کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے کردار ادا کرنا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp