سول نافرمانی کی تحریک کا سب سے زیادہ نقصان پی ٹی آئی کو ہوگا، جے یو آئی

بدھ 11 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک کا سب سے زیادہ نقصان تحریک انصاف کو ہوگا۔ جے یو آئی تحریک انصاف کی سول نافرمانی کی تحریک چلانے سے اتفاق نہیں کرتی۔

یہ بھی پڑھیں:سول نافرمانی کی تحریک کی کوشش کرنا ملک کے ساتھ غداری ہے، ماہرین معیشت

نجی ٹیلیویژن پر گفتگو میں حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں کوئی چیز بھی حرف آخر نہیں ہوتی۔ پی ٹی آئی سے ملکر تحریک چلانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی والے اکٹھے تحریک چلانے کے لیے آئے تو دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے مطالبات منظور نہ ہونے پر سول نافرمانی کی تحریک کی دھمکی دے دی

پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی تحریک کے حوالے سے جے یو آئی کے رہنما کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ چند روز قبل ہی سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دعویٰ کیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رابطے میں ہیں، چاہتے ہیں کہ حکومت کے خلاف مشترکہ تحریک چلائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت