سول نافرمانی کی تحریک کی کوشش کرنا ملک کے ساتھ غداری ہے، ماہرین معیشت

پیر 9 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈائریکٹر پاکستان سٹاک ایکسچینج احمد چنائے نے کہا ہے کہ کچھ سیاسی عناصر کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کی کوشش کرنا ملک کے ساتھ غداری ہے۔ ملک کی موجود صورتحال میں اکانومی مستکم ہو رہی ہے اور ملک بہتری کی جانب گامزن ہے۔

صدر آل سٹی تاجر اتحاد حماد پونے والا نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں ایک پروپیگنڈا چلایا جا رہا ہے اور سول نافرمانی کی تحریک چلائی جا رہی ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ جان بوجھ کر ایسا کیا جا رہا ہے تا کہ ملکی معیشت کو نقصان ہو۔ کراچی کی تاجر تنظیم مکمل طور پر اس کا بائیکاٹ کرتی ہے اور کسی طور پر بھی ہم اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

چیئرمین راول انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز خاقان خواجہ نے کہا ہے کہ میں پاکستانی بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی کمپین کی مخالفت کریں کیوں کہ یہ پاکستان کے حق میں ٹھیک نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: انتہائی اقدام پر مجبور نہ کیا جائے، سول نافرمانی تحریک پاکستان تک محدود نہیں ہوگی، پی ٹی آئی

اکانومسٹ چوہدری اکمل نے کہا کہ سول نافرمانی جیسی غیر سنجیدہ کمپین نے ملک میں انارکی جیسا محول پیدا کر دیا ہے۔ اس سے بہت سے نقصانات کا خدشہ ہے جیسے ٹیکسز کی وصولی میں کمی، جی ڈی پی گروتھ میں کمی اور انفلیشن ریٹ کا بڑھنا وغیرہ۔ سول نافرمانی کی صورت میں، مہنگائی جو بہت مشکل سے نیچے آئی ہے ایک مرتبہ پھر بڑھنا شروع ہو جائےگی، ریمیٹنسز کم ہوں گی تو زرِ مبادلہ کے ذخائر پر بوجھ پڑے گا۔

صدرآل پاکستان انجمنِ تاجران جاوید ارسلا خان نے کہا کہ وہ دن تھے جب ملک ڈیفالٹ کرنے جا رہا ہے، الحمدللہ موجودہ پالیسیوں اور وقت نے ثابت کیا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔

مزید پڑھیں: سول نافرمانی کی کال شرمناک ہے، عوام نے اس کو مسترد کر دیا، عطا اللّٰہ تارڑ

چیئرمین روات انڈسٹریل بورڈ چوہدری ندیم نے کہا کہ سول نافرمانی سے بہت نقصان ہوگا اور معیشت تباہ ہوگی۔ صدر آل ئرن سٹیل ملز محمد آصف مارفانی کہتے ہیں کہ ہمارے اندر کیپیسٹی ہے اور ہم معیشت کو بہتر کرسکتے ہیں۔

چئیرمن ایف سی سی آئی ایڈوائزری بورڈ میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کی اکانومی جب ترقی کی راہ پر مستحکم ہو رہی ہے اور سٹاک ایکسچینج ایک لاکھ پلس ہو چکے ہیں تو ایسے وقت میں دھرنے کی سیاست کو ویلکم نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج پوائنٹس بڑھنے کے ساتھ ساتھ شرہ سود میں بھی بتدریج کمی واقع ہوتی نظر آرہی ہے اور ایکسپورٹس بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ ہماری قوم کو اکھٹے ہو کر ایسے مظموم ایجنڈے کا نا صرف بائیکاٹ کرنا ہے بلکہ اسے ہمیشہ کے لیے مسترد کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں