آن لائن خریداری کرنے والے محتاط رہیں، پی ٹی اے کی وارننگ

بدھ 11 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ صارفین کو آن لائن خریداری کے دوران محتاط رہنے کی ہدایات کی ہے۔

پی ٹی اے نے سائبر سیکیورٹی سے متعلق رواں برس ’اسمارٹ خریداری، محفوظ مستقبل‘ کے زیر عنوان اپنی ہفتہ آگاہی مہم میں صارفین کو آن لائن خریداری کو محفوظ اور پر اعتماد بنانے کے لیے مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سائبر سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے پی ٹی اے کا اہم اقدام کیا ہے؟

پی ٹی اے نے انٹرنیٹ صارفین سے کہا ہے کہ وہ آن لائن فراڈ اور ہر قسمی دھوکہ دہی سے بچنے کے لیے ہمیشہ محفوظ انٹرنیٹ کنکشن استعمال کریں اور صرف مستند اور معتبر ای کامرس پلیٹ فارمز سے خریداری کریں۔

پی ٹی اے نے اپنے پیغام میں صارفین سے کہا ہے کہ وہ فراہم کردہ رابطے کی تفصیلات کی درستگی کی تصدیق کریں،  ہر ای کامرس اکاؤنٹ کے لیے مضبوط، منفرد اور محفوظ پاس ورڈز کا استعمال یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: 2025 میں بھی پاکستان ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو سائبر حملوں کا سامنا رہے گا، رپورٹ

پی ٹی اے نے انٹرنیٹ صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ڈیجیٹل لین دین کو محفوظ بنائیں اور ذمہ دارانہ سائبر ماحول کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل