انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو مین پلیئر آف دی منتھ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے گزشتہ ماہ (نومبر) آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچز میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں، جبکہ انہوں نے نومبر میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
عمدہ کارکردگی پر آئی سی سی نے حارث رؤف کو پلیئر آف دی منتھ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف نے ٹی20 کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
دوسری جانب بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمرا اور جنوبی افریقا کے مارکو ینیسن کی بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگی ہوئی تھی تاہم آئی سی سی نے حارث رؤف کو پلیئر آف دی منتھ قرار دیا ہے۔
حارث رؤف کی فاتح کا تعین شائقین اور ماہرین کی پینل ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا۔