حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد

جمعرات 5 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹر حارث رؤف آئی سی سی کے ماہ نومبر کے لیے بہترین کھلاڑی کے لیے نامزد کردیے گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد افراد کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں فخر زمان کا انتخاب کیوں نہیں کیا؟ عاقب جاوید نے بتادیا

شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں پاکستان کے حارث رؤف بھی شامل ہیں جنہوں نے اکتوبر میں اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر نامزدگی حاصل کی۔ حارث کے علاوہ 2 مزید کھلاڑی بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔

یہ پہچان حارث رؤف کی اس ماہ کے دوران پاکستان کی کرکٹ میں خدمات کو نمایاں کرتی ہے اور وہ بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر خود کو ثابت کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے: حارث رؤف نے ٹی20 کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

حتمی فاتح کا تعین شائقین اور ماہرین کی پینل ووٹنگ کے عمل کے ذریعے کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp