رضوان اور بابر کی اوپننگ سے مسائل کیوں بڑھ رہے ہیں؟ سابق کھلاڑی نے ڈریسنگ روم کا قصہ سنادیا

جمعرات 12 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مڈل آرڈر بیٹنگ لائن کی کارکردگی پر اکثر سوالات اٹھتے ہیں تاہم اس کی بنیادی وجہ پر سابق قومی کھلاڑی شعیب مقصود نے روشنی ڈالی ہے اور ثابت کیا ہے کہ معاملہ کریز پر درمیان میں کھیلنے آنے والے بلے بازوں کا نہیں بلکہ کھلاڑیوں کی ترتیب کے حوالے سے وہ طریقہ کار ہے جو مسئلے کی جڑ بنا ہوا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر شعیب مقصود نے اپنی ایک مختصر ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے مذکورہ مسئلے کو اجاگر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم بدستور سرفہرست، شاہین آفریدی لڑکھڑا گئے

شعیب مقصود نے کہا کہ ہم برسوں سے سنتے آرہے ہیں کہ پاکستان کا مڈل آرڈر فضول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہی مڈل آرڈر ون ڈے اور ٹیسٹ میں تو ٹھیک ہے لیکن مسئلہ درپیش ہوتا ہے ٹی 20 میں جہاں قصور کھلاڑیوں کا نہیں بلکہ کھیلنے کا طریقہ غلط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ مڈل آرڈر کو دیے گئے کرداروں کا ہے جس کی وجہ سے ان کی پرفارمنس پر تنقید ہوتی ہے۔

مزید پڑھیے: ٹی20 کرکٹ: آسٹریلیا سے وائٹ واش کے باوجود بابر اعظم نے کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے شعیب مقصود نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان بہت بڑے کھلاڑی ہیں لیکن میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ جب تک یہ دونوں ٹی 20 میں اکٹھے اوپن کریں گے تب تک ٹیم کا مڈل آرڈر پروان نہیں چڑھے گا کیوں کہ جب وہ دونوں فارم میں ہوتے ہیں تو مل کر 14 سے 15 اوورز کھیل جاتے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق مڈل آرڈر بیٹسمین نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس صورت میں ہوتا یہ ہے کہ چوتھے اور پانچویں نمبر پر آنے والا کھلاڑی اوسطً 9 سے 10 گیندیں ہی کھیل پاتا ہے۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ سے شکست: ’محمد رضوان اور بابراعظم کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہونا ضروری ہے‘

انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں میچ ہارنے پر ملبہ مڈل آرڈر پر گرتا ہے اور اگر مخالف ٹیم چیز کرگئی تو بولرز پر بات آتی ہے۔ شعیب مقصود نے سوال اٹھایا کہ اب کھیل جتوانا کس کی ذمے داری ہے ان کی جو 15 اوورز کھیل گئے یا ان کی جن کے حصے میں محض 10 گیندیں ہی آئیں؟

مسئلے کا حل بتاتے ہوئے شعیب مقصود نے کہا کہ میں شرطیہ کہتا ہوں کہ آپ دیگر ممالک کی طرح ٹی 20 کرکٹ کھیلنے کا طریقہ بدلیں جس سے ہمارا مڈل آرڈر تیار ہونا شروع ہو جائے گا اور بالآخر 12 سے 16 مہینوں میں آپ کے پاس مناسب مڈل آرڈر پرفارمرز ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’یہ ناقابلِ قبول ہے‘، اکشے کمار کی بھارت میں نسل پرستی کے واقعات کی سخت مذمت

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب