آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم بدستور سرفہرست، شاہین آفریدی لڑکھڑا گئے

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق بابر اعظم ون ڈے بیٹرز میں بدستور سرفہرست ہیں جبکہ ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی اپنی پہلی پوزیشن کھوبیٹھے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی)  نے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ  بیٹرز کی رینکنگ جاری کی ہے، جس کے مطابق ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بابراعظم پہلی، بھارت کے روہت شرما بدستور دوسری اور تیسری پوزیشن پر شبمن گل موجود ہیں۔

ون ڈے  بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب ٹاپ ہنڈرڈ کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں، زمبابوے کے خلاف ناقابل شکست سینچری اسکور کرنے کے بعد صائم ایوب رینکنگ میں 90 ویں پوزیشن پر ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان سرفہرست ہیں جبکہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ

آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں، بھارت کے یشسوی جیسوال 2  درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر جب کہ انگلینڈ کے کین ولیمسن کی تیسری پوزیشن ہے۔

ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے سعود شکیل ایک درجہ بہتری کے بعد  8 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، اسی طرح ٹیسٹ  بولرز کی رینکنگ میں بھارتی کپتان جسپریت بمرا ایک بار پھر نمبر ون بولر بن گئے ہیں، بمرا کی رینکنگ میں 2  درجے ترقی ہوئی ہے جب کہ  پاکستان کے نعمان علی نے 9ویں پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

ٹی20 رینکنگ

آئی سی سی ٹی20 بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ سرفہرست ہیں جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ اور بھارت کے  تلک ورما بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں۔

ٹی20 بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا سرفہرست، سری لنکا کے ونندیو ہرسنگا دوسرے جبکہ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا تیسری پوزیشن پر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم