اسلام آباد ایئرپورٹ نے مسافروں کی شکایات کے ازالے کے لیے کیو آر کوڈ متعارف کرادیا

جمعرات 12 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسافروں کی شکایات دور کرنے کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ (آئی آئی اے پی) پر کیو آر کوڈ کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ: مسافروں کو اب باڈی مساجر صوفہ چیئرز دستیاب ہوں گی

ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ (آئی آئی اے پی) کی انتظامیہ نے موجودہ میکانزم کے ساتھ ساتھ کیوآرکوڈ کوڈز کا استعمال کرتے ہوئے شکایت درج کروانے کا نظام متعارف کرایا ہے۔

اس اقدام سے ایئرپورٹ انتظامیہ مسافروں کی شکایات فوری طور پر سن سکے گی اور مسافروں کی قابل عمل تجاویز پر عمل کر کے مسائل حل کرسکے گی، نیز ایئرپورٹ انتظامیہ صارفین کے ساتھ بروقت رابطہ یقینی بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ: سول ایوی ایشن کا تربیتی پروگرام مکمل

مسافروں کے لیے آسان رسائی کو یقینی بنانے کے لیے کیو آر کوڈز کو نمایاں طور پر IIAP میں اہم مقامات پر دکھایا گیا ہے۔ اس نظام میں مسافر بغیر کسی پریشانی کے اپنی شکایات درج کروا سکیں گے اور مسائل کے حل کے لیے اپنی قیمتی تجاویز بھی دے سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp