ٹائم میگزین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سنہ 2024 کی بہترین شخصیت قرار دے دیا

جمعرات 12 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹائم میگزین نے جمعرات کو امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی سیاست اور ملک کے دنیا میں کردار پر گہرے اثرات مرتب کرنے پر ’سال کی بہترین شخصیت‘ قرار دے دیا۔

رسالے کے ایڈیٹر ان چیف سیم جیکبز نے قارئین کے نام ایک خط میں لکھا کہ تاریخی تناسب کی واپسی، ایک نسل میں سیاسی تبدیلی لانے، امریکی صدارت کو نئی شکل دینے اور دنیا میں امریکا کے کردار کو تبدیل کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ ٹائم کو سنہ 2024 کی بہترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی فتح! علیمہ خان کا سخت بیان! نصرت جاوید نے بنگلہ دیش میں بدامنی سے متعلق اندرونی خبر کا انکشاف کر دیا۔

نیوز میگزین نے اس سے قبل سنہ 2016 میں صدارتی انتخاب میں کامیابی کے بعد بھی ٹرمپ کو پرسن آف دی ایئر کا خطاب دیا تھا۔ میگزین نے ٹرمپ کو شکست دینے کے بعد سنہ 2020 میں ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کو سال کی بہترین شخصیت قرار دیا تھا۔ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ نے گزشتہ سال یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

دریں اثنا جمعرات کو شائع ہونے والے ٹائم میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ملک سے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے لیے فوج کو استعمال کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ صرف وہی کریں گے جس کی قانون اجازت دیتا ہے تاہم قانون کی اجازت کی زیادہ سے زیادہ حد تک جائیں گے۔

مزید پڑھیے: ٹرمپ کا غیرقانونی تارکین وطن کی پیدائشی شہریت ختم کرنے کا اعلان

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ ایسی پالیسی کو بحال کریں گے جس میں تارکین وطن بچوں کو ان کے والدین سے الگ کیا گیا ہو، ٹرمپ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں ایسا کرنا پڑے گا کیونکہ ہم پورے خاندان کو واپس بھیج دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسپائیڈر مین میں آواز کا جادو جگانے والے وائس آرٹسٹ الیکزس اورٹیگا انتقال کرگئے

بسنت سے قبل لاہور کے فصیل بند شہر میں 346 غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی

واٹس ایپ کا نیا سخت سیکیورٹی فیچر متعارف،سب سے زیادہ فائدہ کن لوگوں کو ہوگا؟

کیا مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے پر عرفان احسن کو ستارۂ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا؟

بعض لوگ نزلے سے کیوں شدید متاثر ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ تلاش کر لی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟