رانا ثنا اللّٰہ کا تحریکِ انصاف سے مذاکرات پر بڑا اعلان

جمعہ 13 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ فائنل کال سے پہلے تحریکِ انصاف سے رابطہ کیا گیا تھا، البتہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی بات نہیں ہوئی تھی۔

نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی ہے، جب ہم اپوزیشن میں تھے تب بھی ہم نے چارٹر آف اکانومی پیشکش کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے لیے حکومت نے شرائط رکھ دیں

انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی ہے لیکن بات چیت کا پیغام نہیں دیا، تحریکِ انصاف کا ہمارے لیے ابھی یہی پیغام ہے کہ ہم آپ سے کیوں مذاکرات کریں؟ اگر تحریکِ انصاف نے مذاکرات کا پیغام بھیجا تو ہماری طرف سے انکار نہیں کیا جائے گا۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ بیٹھ کر سلجھایا جا سکتا ہے، اس معاملے میں کوئی ڈیڈ لاک والی بات نظر نہیں آ رہی۔ سوسائٹی ایکٹ یا وزارتِ تعلیم سے رجسٹرڈ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں