‎آزاد کشمیر: ملزم کے سر کے بال، مونچھیں مونڈنے پر شہریوں کا مظاہرہ

جمعہ 13 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے جنوبی ضلع سدھنوتی میں قتل کی اعانت کے مقدمے میں گرفتار ملزم محمود گیلانی کے دوران تفتیش مبینہ طور پر سر کے بال اور مونچھیں مونڈھنے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی احتجاج کے بعد آزاد کشمیر میں متنازع صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا گیا

یہ احتجاج جمعے کی نماز کی بعد پلندری قصبے میں کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس احتجاج سے پہلے سوشل میڈیا پر ملزم کی تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں اس کی مونچھیں اور سر کے بال کٹے ہوئے دکھائے گئے تھے۔

‎مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اس واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیے: آزاد کشمیر میں خاتون کو پولیس کے ہاتھوں تشدد اور ہراسگی کیوں جھیلنا پڑی؟

‎اسی  دوران آزاد کشمیر کی پولیس کے ترجمان کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ انسپکٹر جنرل پولیس رانا عبدالجبار نے سوشل میڈیا پر عباس پور تھانے میں قتل کے  مقدمے میں گرفتار ایک ملزم کی مونچھیں اور سر کے بال  مونڈھ  دینے کی خبریں شیئر ہونے پر فوری نوٹس لے لیا ہے اور مقامی  ایس ایس پی راولاکوٹ کو  واقعے کے بارے میں تحقیقات مکمل کر کے 3 دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ انکوائری رپورٹ میں الزامات ثابت ہونے  پر ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز سخت ترین محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp