ایک صوبے کے گورنر کی کرسی جلد جانے والی ہے، فیصل واوڈا کی پیشگوئی

جمعہ 13 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما و سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک صوبے کے گورنر کی کرسی جانے کی پیشگوئی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جان بچانے کا فارمولہ کیا ہے؟ فیصل واوڈا نے بتادیا

نجی ٹی وی سے گفتگو میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ایک صوبے کے گورنر کی کرسی بہت جلد جانے والی ہے، جو نام بیچ رہا ہے، مال بنا رہا ہے، جھوٹ بھی بول رہا ہے اس کی باری آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی سیاسی قبر اپنے ہی کھودیں گے بالکل ویسا ہی ہوا، فیصل واوڈا

فیصل واوڈا نے کہا کہ اس گورنر کی کرسی جانے میں ایک ہفتہ بھی ہوسکتا ہے، 2 ماہ بھی ہوسکتے ہیں، حتمی طور پر بہت جلد رول بیک ہوگا۔

’پھر کہہ رہا ہوں عمران خان کو ان کی اہلیہ سے خطرہ ہے‘

فیصل واوڈا نے عمران خان کی جان کو خطرے کے حوالے سے اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بار پھر کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جان کی ان کی اہلیہ، ان کے حواریوں اور پی ٹی آئی لیڈرشپ سے خطرہ ہے۔

انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے اندرخانے پاؤں پکڑتے ہیں اور باہر گلے پڑتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل اب تو واضح ہوچکا ہے، سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کو فیصلے سنانے کا اختیار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مدارس رجسٹریشن بل: صرف ایوان صدر نہیں، حکومت اور ایجنسیاں بھی رکاوٹ ہیں، مولانا فضل الرحمان

فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہے تو اچھی بات ہے، ملک کے لیے راستہ نکلنا چاہیے۔

’حکومت کو مولانا فضل الرحمان کو منانا چاہیے‘

مدارس رجسٹریشن بل کے حوالے سے فیصل واوڈا نے کہا کہ اس بل میں زیر زبر کا فرق ہے، راستہ نکالا جاسکتا ہے، بل میں کچھ غلطی آگئی ہے تو ایسا نہیں کہ اسے درست نہیں کیا جاسکتا۔

 ’پارلیمنٹ نے بل کی منظوری دی تھی، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کچھ ہاتھ بھی کیا گیا، اس بل کے مسئلے کو حل تو کرنا پڑے گا، ہم اس کو حل کروائیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ حکومت کا چاہیے کہ وہ مولانا کے پاس جاکر راستہ تلاش کریں، یہ تاثر دینا کہ بل اسٹیبلشمنٹ نے رکوایا انتہائی غلط ہے،حکومت کو مولانا فضل الرحمان کو منانا چاہیے، مولانا فضل الرحمان کو لڑوانے کی کوشش حکومت کی نااہلی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم نے ٹی 20 کا ایک ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا

ایکس کے نئے ٹرانسپیرنسی فیچر نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا

 پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کو سیاسی چال کے طور پر استعمال کررہی ہے، طلال چوہدری

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی آلہ کار 22 دہشتگرد ہلاک

بھارت میں ’گوبر دودھ‘ کی فروخت پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا

ویڈیو

نواز شریف کی بھرپور واپسی، پی ٹی آئی میں سہیل آفریدی کے خلاف بڑھتی ناراضی بے نقاب

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاک فوج اور فیلڈ مارشل کو ٹارگٹ کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ کیمرا مین شاہد بھٹی | خصوصی گفتگو میں خالد بٹ اور مصطفیٰ چوہدری

کالم / تجزیہ

ہر دلعزیز محمد عزیز

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے