نئی نسل کو فسادیوں اور انتشاریوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے، رانا ثنا اللہ

ہفتہ 14 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نوجوان ملک دشمن سرگرمیوں سے بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں، نوجوان اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں فسادیوں اور انتشاریوں کےہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:رانا ثنا اللہ کے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم انکشافات

ہفتہ کے روز اسلام آباد میں اسپورٹس سےمتعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ماضی میں شعبہ کھیل پر توجہ نہیں دی گئی، پاکستان تحریک انصاف نے نوجوانوں کے لیے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا، نوجوانوں کو پر تشدد کارروائیوں کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی گئی، اب نوجوان نسل ملک دشمن عناصر کے عزائم سے آگاہ ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نئی نسل کو کسی بھی صورت میں فسادیوں اور انتشاریوں کے ہاتھوں اب یرغمال نہیں ہونے دیں گے، یہ ہمارے ملک کا اثاثہ ہے اور اس اثاثے کے تحفظ کے لیے حکومتی اسپورٹس سمیت مختلف سیکٹرز پر کام کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی سیاسی گفتگو کرنا چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں، رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس جسے پچھلی حکومت نے ختم کر دیا تھا دوبارہ شروع کی جائیں گی، دُنیا میں اسپورٹس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لیے کیش ایوارڈ کی رقم بھی بڑھا دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے حکمت عملی بنائی ہے کہ دنیا میں مقابلہ کی سطح پر آنے والے نوجوان ایتھلیٹس کو چنا جائے گا اور حکومت کے خرچے پرانہیں تربیت دی جائے گی تاکہ وہ دُنیا بھر میں جا کر مقابلہ کرسکیں اور ملک کا نام روشن کر سکیں۔

رانا ثنا اللہ نے اسپورٹس فیڈریشن کے معاملات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس فیڈریشن کو درست کرنا ناگزیر ہےجس کے لیے نئے قوانین بنائے گئے ہیں۔ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے، اسپورٹس فیڈریشن میں انتخابات کا عمل شفاف بنانا چاہتے ہیں اور اس سے متعلق ایتھکس کورٹ بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا احتجاج ’مس کال‘، حکومت کسی دباؤ میں نہیں آئے گی، رانا ثنا اللہ

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن آزادانہ کام کرے گی، ہم کسی کو ساتھ لے کر نہیں آئے، صرف یہ چاہتے ہیں کہ اسپورٹس فیڈریشن میں الیکشن صاف، شفاف اور بہتراندازمیں ہوں، فیڈریشن سے مافیا کو ختم کرنا چاہتے ہیں، کھیل سےمحبت کرنے والے لوگوں کو آگے آنے کا موقع دیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیڈریشن کے لوگوں کو خدشات نہیں ہونے چاہییں، ان کے اندرونی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں کرے گا، وزیراعظم کے وژن کے مطابق ہائی پرفارمنس اکیڈمی مکمل ہو چکی ہے، بائیو مکینک لیب بھی اس اکیڈمی میں شامل ہے۔ ہائی پرفارمنس اکیڈمی میں ٹلینڈڈ کھلاڑیوں کو سہولیات دی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:جسٹس منصور علی شاہ کو پی ٹی آئی نے متنازعہ بنایا، رانا ثنا اللہ

انہوں نے نوجوانوں کو خوشخبری سنائی کہ کھلاڑیوں کے لیے مختلف محکموں میں کوٹہ مختص کرائیں گے، تمام شعبوں میں ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دُنیا میں پاکستان کا اسپورٹس کا مقام قابل رشک نہیں ہے جبکہ 25 کروڑ عوام رکھنے والے پاکستان کا دُنیا کی کھیلوں میں بہترمقام ہونا چاہیے، ہمیں مزید ایتھلیٹس اور کھلاڑی پیدا کرنا ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی ایئرلائن کی پرائیوٹائزیشن، فوجی فرٹیلائزر کی شمولیت کامیاب نجکاری کے لیے اہم

ریاض سیزن میں ‘فلائنگ اوور سعودی’ کا آغاز، حسین مناظر کی فضائی سیر کی سہولت

اسرائیل خودساختہ صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

بھارت: بیوفائی کے شبے میں شوہر نے بیوی کو آگ میں جھونک دیا، بیٹی بچ گئی

تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین کی جانب سے امریکی دفاعی کمپنیوں، عہدیداروں پر پابندی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

پاکستان اور امارات کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

کالم / تجزیہ

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی

پی آئی اے کی نجکاری ، چند اہم پہلو