یونان کشتی حادثہ: مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں

اتوار 15 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یونان کے قریب کشتی کے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِنسانی اسمگلنگ کے تدارک کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

صدر مملکت نے کشتی حادثے میں پاکستانی تارکین وطن کے اِنتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جانبحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مزید پڑھیں: یونان کشتی حادثہ، وزیراعظم کی وزیر داخلہ کو انکوائری رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ ایک قبیح عمل، لوگ اپنے پیاروں کو کھو دیتے ہیں۔ صدر مملکت نے اِنسانی اسمگلنگ کے تدارک کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم کی وزیر داخلہ کو انکوائری رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یونان میں پاکستانیوں کے جانبحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو واقعے کی انکوائری کی رپورٹ جلد ازجلد پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں: یونان میں پاکستانیوں سے بھری کشتی الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق، متعدد لاپتا

وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی سمگلنگ ایک اندوہناک جرم ہے جس کی وجہ سے کئی افراد کی جانیں جاتی ہیں اور ہر سال کئی گھر اجڑ جاتے ہیں۔ انسانی سمگلر ایک ایسا ظالم مافیا ہے جو غریب عوام کو جھوٹے اور سنہری خواب دکھا کر ان سے پیسے بٹورتا ہے۔

وزیراعظم نے حکم دیا ہے کہ ایسے افراد کی شناخت کی جائے اور ان کو سخت سزائیں دی جائیں تاکہ وہ ایسے قبیح فعل کو نہ دھرائیں۔ ایسے واقعات کے مستقبل میں تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ