یونان کشتی حادثہ: متاثرہ 47 پاکستانی ریسکیو، خصوصی سیل قائم

اتوار 15 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کشتی الٹنے کے افسوسناک واقعے میں متاثرہ 47 پاکستانیوں کی نشاندہی کرکے انہیں ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

وزیر اعظم آفس اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق یونان میں پاکستانی سفارتخانہ ریکیسو کیے گئے افراد اور ان کے اہل خانہ کے مابین روابط اور ان کی مدد کے لیے سرگرم ہے۔ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر نائب وزیرِاعظم اور وزیرِخارجہ اسحاق ڈار واقعے میں متاثرہ پاکستانیوں کی نشاندہی و مدد کی سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: یونان کشتی حادثہ، وزیراعظم کی وزیر داخلہ کو انکوائری رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت

وزیرِ اعظم کے فوری نوٹس پر پاکستانی سفارتخانے نے یونانی حکومت کے متعلقہ اداروں کو خط لکھا ہے۔ خصوصی سیل یونانی جزیرے کے قریب کشتی ڈوبنے کے واقعے میں پاکستانیوں کی شناخت اور ورثا کی اپنے پیاروں تک رسائی یقینی بنائے گا۔

یونان میں پاکستانی سفارتخانے نے کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے میں پاکستانیوں کی شناخت کے لیے +30-6943850188 پر واٹس ایپ کی سہولت فراہم کی ہے۔

وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں حادثے کے شکار پاکستانیوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ معصوم شہریوں کو ورغلا کر انسانی اسمگلنگ کے مزموم فعل میں شریک عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ متاثرہ افراد اور اہلخانہ کی حکومت پاکستان اور یونان میں پاکستانی سفارتخانہ ہر ممکن معاونت کرے گا۔

مزید پڑھیں: یونان کشتی حادثہ: مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز یونان کے جنوبی جزیرے گاؤڈوس کے قریب لکڑی سے بنی کشتی الٹنے سے کم از کم 5 غیر قانونی تارکین وطن ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے، جن کا تعلق پاکستان سے بتایا جا رہا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے افراد کی اصل تعداد معلوم نہیں ہوسکی تاہم مسافروں کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گرین لینڈ پر امریکی دعویٰ، یورپی طاقتوں نے ڈنمارک کی حمایت کر دی

لاطینی امریکا میں ہیروز، آمریتیں اور مادورو سے پہلے کی سیاسی تاریخ

وینزویلا سے 50 ملین بیرل تیل کی خریداری، رقم عوامی فائدے کے لیے استعمال ہوگی، ٹرمپ

پاک بھارت 4 روزہ جنگ: انڈیا نے لڑائی سے جان چھڑانے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ سے مدد لی، ’دی ہندو‘ کے اہم انکشافات

پاک سری لنکا 3 میچوں کی ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج دمبولا میں کھیلا جائے گا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟