سقوط ڈھاکہ و اے پی ایس سانحہ: لاہور میں تمام اسکول اور کالج بند رکھنے کا اعلان

اتوار 15 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں 16 دسمبر کو تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسکول و کالج بند رہیں گے جبکہ جامعات کھلی رہیں گی۔

ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سقوطِ ڈھاکہ اور اے پی ایس سانحہ پشاور کے شہدا کی یاد میں اسکول اور کالج بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اے پی ایس پشاور: شہید بچوں کے والدین کی ہر میٹھی عید پھیکی رہتی ہے

ڈی سی نے کہا کہ شہدائے آرمی پبلک سکول کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور 16 دسمبر 2014 کا سانحہ بہت گہرا زخم ہے جس کا بھرپانا ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور میں بچوں کی شہادت نے قوم کو مضبوط اور متحد کیا اور پاکستان جلد ایک پر امن ملک ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 16 دسمبر 1971 پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ اسی تاریخ کو سقوط ڈھاکہ کا سانحہ پیش آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، ٹرمپ نے امریکیوں کو مہنگے پٹرول کے لیے تیار رہنے کا کہہ دیا

آزاد کشمیر الیکشن:ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی، ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن) کامیاب

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ویڈیو

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، ٹرمپ نے امریکیوں کو مہنگے پٹرول کے لیے تیار رہنے کا کہہ دیا

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی