ویمنز انڈر 19 ٹی20 ایشیا کپ کا افتتاحی میچ، بھارت کی پاکستان کو 9 وکٹوں سےشکست

اتوار 15 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ اے کے پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اتوار کو کھیلے جانے والے افتتاحی میچ میں زوفشان ایاز کی قیادت میں قومی ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر اسکور بورڈ پر صرف 67 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ، سیمی فائنل میں رسائی کے لیے بھارت پاکستان کے رحم و کرم پر

پاکستان کی وکٹ کیپر بلے باز کومل خان 32 گیندوں پر 24 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔ پاکستان کی جانب سے حریف ٹیم کی صرف ایک کھلاڑی آؤٹ ہوئی جس کی وکٹ نوجوان ویمنز بولر فاطمہ خان نے حاصل کی۔

بھارت کی جانب سے سونم یادو نے 4 اوورز میں 6 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت بھارت کی ویمنز ٹیم نے گرین شرٹس کو انتہائی کم اسکور تک محدود رکھا۔

بھارت نے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے دیے گئے ہدف کو صرف 7.5 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

مزید پڑھیں:ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 54 رنز سے شکست، ٹورنامنٹ سے باہر

بائیں ہاتھ کی بھارتی بلے باز جی کامینی نے 29 گیندوں پر 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جبکہ سنیکا چاکے نے 19 رنز بنائے۔

پاکستانی پلیئنگ الیون میں فزا فیاض، ماہم انیس، کومل خان، اریشہ انصاری، رویل فرحان، ذوفشان ایاز(کیپٹن)، فاطمہ خان، روزینہ اکرم اور علیزا مختار شامل تھیں۔

بھارتی پلیئنگ الیون میں گونگاڈی ترشا، جی کاملینی، نکی پرساد (کپتان)، بھاویکا آہیرے، متھیلا ونود، وی جے جوشیتا، سونم یادو، پارونیکا سسودیا، آیوشی شکلا اور شبنم شاک شامل تھیں۔

مایوس کن شکست کے بعد اب پاکستان ٹورنامنٹ کے اپنے دوسرے میچ میں پیر کو نیپال کے خلاف میدان میں اترے گا۔ میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

گروپ اے میں پاکستان کی خواتین ٹیم کے علاوہ بھارت اور نیپال جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، ملائیشیا اور سری لنکا شامل ہیں۔

6 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جس میں ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 4 مرحلے میں پہنچیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی

سپر فور مرحلے کے میچز 19 اور 20 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 22 دسمبر کو شیڈول ہے۔

ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق 5 ویں اور چھٹی پوزیشن کے علاوہ تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لیے اضافی میچز بالترتیب 18 اور 22 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بننے والے ہیں؟

بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں روہنگیا کیس، میانمار کٹہرے میں

پینٹنگ کی ماہر اور سائنسدانوں کو حیران کرنے والی چمپینزی 49 برس کی عمر میں چل بسی

رجب بٹ کے الزامات پر سالے شیخ عون کی قرآن پر ہاتھ رکھ کر معافی اور صلح کی اپیل

4 سالہ بچے کی ہلاکت، سپریم کورٹ نے سوتیلی ماں کی ضمانت منظور کرلی

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘