اقوام متحدہ کے ایلچی کا شام پر پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ

اتوار 15 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے مغربی دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد اب شام پر سے پابندیوں کو فوری طور پر ختم کردیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: شامی صدر بشارالاسد نے ملک میں آخری چند گھنٹے کیسے گزارے؟

یاد رہے کہ شامی حکومت برسوں سے امریکا، یورپی یونین اور دیگر کی طرف سے سخت پابندیوں کا شکار ہے۔ شام میں تنازعات کے دوران تقریباً 5 لاکھ افراد کو ہلاک اور ملک کی 2 کروڑ 30 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے تھے۔ پابندیوں کے ذریعے تعمیر نو کو بڑی حد تک روک دیا گیا جس کا مقصد کسی سیاسی حل کی عدم موجودگی میں حکومت کے زیر قبضہ علاقوں میں تباہ شدہ انفراسٹرکچر اور املاک کی تعمیر نو کو روکنا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ایلچی گیئر پیڈرسن نے اتوار کو دمشق کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ ہم پابندیوں کا جلد خاتمہ دیکھیں گے تاکہ ہم شام کی تعمیر نو شروع ہوسکے۔

مزید پڑھیے: عرب لیگ وزارتی کمیٹی کا شام کے حوالے سے اہم اجلاس: سیاسی عمل کی حمایت اور اسرائیلی خلاف ورزیوں کی مذمت

گیئر پیڈرسن ملٹری آپریشنز ایڈمنسٹریشن کی جانب سے قائم کردہ نئی عبوری حکومت کے حکام سے ملاقات کے لیے شام کے دارالحکومت آئے تھے۔

ملک میں انقلاب برپا کرنے والی تنظیم ایچ ٹی ایس کو امریکا نے دہشتگرد گروپ قرار دیا تھا جو تعمیر نو کی کوششوں کو بھی پیچیدہ بنا سکتا ہے لیکن واشنگٹن میں حکام نے اشارہ دیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ اس تنظیم کو دہشتگرد گروپ کی زمرے سے نکالنے پر غور کر رہی ہے۔

عبوری حکومت مارچ تک حکومت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے لیکن اس نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا ہے کہ اس کی جگہ ایک نئی مستقل انتظامیہ کس کے تحت آئے گی۔

مزید پڑھیں: شامی عقوبت خانے سے اچانک رہائی پالینے والے شہری کی بے یقینی اور دگرگوں حالت، امریکی خاتون رپورٹر بھی آبدیدہ

پیڈرسن نے کہا کہ ہمیں سیاسی عمل کو شروع کرنے کی ضرورت ہے جس میں تمام شامی شامل ہوں۔

انہوں نے جنگ کے دوران ڈھائے گئے مظالم پر جوابدہی احتساب کا بھی کا مطالبہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟