بغیر حجاب ورچوئل کانسرٹ کرنے پر ایرانی گلوکارہ گرفتار

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران میں حکام نے بغیر حجاب یوٹیوب پر ورچوئل کانسرٹ کرنے والی گلوکارہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ گلوکارہ کے وکیل کے میلاد پناہی پور نے بتایا ہے کہ حکام نے 27 سالہ پرستو احمدی کو ہفتے کے روز شمالی صوبے مازندران کے دارالحکومت ساری سے گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو پرستو احمدی کے خلاف ان کے کانسرٹ میں فن کے مظاہرے پر ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں انہوں نے بغیر کالر اور آستینوں کا ایک لمبا لباس پہنا ہوا تھا۔ لیکن ان کے سر پر حجاب نہیں تھا۔ ورچوئل کانسرٹ میں ان کے ساتھ دیگر چار مرد گلوکار بھی شریک تھے۔

پرستو احمدی نے یوٹیوپ پر اپنے کانسرٹ سے ایک دن پہلے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھا کہ میں پرستو ہوں۔ میں ایک لڑکی ہوں جو لوگوں کی محبت کے لیے گانا چاہتی ہوں۔ اس دھرتی کے لیے گانا میرا حق ہے اور میں اس حق کو فراموش نہیں کرسکتی۔ یوٹیوب پر اس آن لائن کانسرٹ کو 14 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی گلوکارہ میگھن ٹرینر ’اب ہنسی تو پھنسی‘، لیکن کیوں؟

پرستو کے وکیل پناہ پور نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بدقسمتی سے ہم پرستو احمدی کے خلاف عائد الزامات کے بارے میں نہیں جانتے۔ ہمیں یہ نہیں معلوم کہ انہیں کس نے گرفتار کیا یا انہیں کس جگہ حراست میں رکھا گیا ہے۔ لیکن ہم اس معاملے کو قانون کے حکام کے سامنے اٹھائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ احمدی کے بینڈ میں شامل موسیقاروں، سہیل فقیہ ناصری اور احسن بیر قدر کو بھی ہفتے کے روز تہران سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایران میں 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد خواتین کے گانے پر کئی پابندیاں عائد ہیں۔ خواتین کو مخلوط حاضرین و سامعین کے سامنے اکیلے گانے یا رقص کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

خواتین صداکاروں کو صرف مرد حاضرین کے سامنے کورس میں حصہ لینے کی اجازت ہے۔ تاہم وہ ایسے ہالز میں گا سکتی ہیں جہاں حاضرین میں صرف خواتین شامل ہوں۔ ایران میں نافذ اسلامی قوانین کے مطابق خواتین کو مردوں اور نامحرم افراد کے سامنے بغیر سر ڈھاپنے آنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: سارہ رضا نے آئمہ بیگ کو گلوکارہ ماننے سے انکار کیوں کیا؟

یاد رہے کہ 2022 میں حجاب کی مبینہ خلاف ورزی پر ایران کی اخلاقی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد 22 سالہ مہیسا امینی کی موت ہوئی تھی جس کے بعد ملک گیر مظاہرے ہوئے تھے۔ اس احتجاج کے بعد پولیس حجاب کی خلاف ورزی پر کارروائی سے ہچکچانے لگی تھی۔ تاہم حکام کا رویہ ایک بار پھر تبدیل ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟