مریم نواز لائیں سرجری اور کیمو تھراپی کے بغیر کینسر کا علاج، ’کیا یہ بات چینیوں کو پتا ہے؟‘

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حال ہی میں کینسر کے علاج کی جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کروانے کے لیے چینی کمپنی کیساتھ معاہدہ کیا ہے، جس میں چین سے کینسر کا جدید طریقہ علاج اور مشینری لانے پر اتفاق کیا گیا، مشینری آنے سے سرجری اور کیمو تھراپی کے بغیر کینسر کا علاج ممکن ہو سکےگا۔

یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ رضوان رضی کا کہنا تھا کہ کینسر اور اس کی کیمو تھیراپی کے نام پر جو کھربوں روپے لُوٹے جاتے ہیں یہ نئی ٹیکنالوجی آنے اُس سے نجات مل جائےگی۔

صدیق جان نے طنزاً لکھا کہ مریم نواز چین سے کینسر کے علاج کا جو خفیہ طریقہ لا رہی ہیں ،اس پر شکریہ کس کا ادا کرنا ہے ؟

انعام عباسی نے لکھا کہ اللہ کرے ایسا ہو کیوں کہ یہاں جس کو کینسر ہو جائے وہ اخراجات کا سن کر مزید جلدی مر جاتا ہے۔

ڈاکٹر وقاص نواز لکھتے ہیں کہ یہ کہنا کہ چین سے مریم نواز ایسا طریقہ لارہی ہیں جس میں کینسر کو فریزکرکے جسم سے الگ کردیا جائےگا اور کیمو کی ضرورت نہیں رہےگی محض جاہلانہ بات اور خوش آمد ہے جو ڈس انفارمیشن کے زمرے میں آتی ہے۔ بہتر ہوتا کہ اس ٹیکنالوجی کا نام بھی لکھا جاتا تاکہ چین والوں کو بھی بتایا جاسکتا کہ ان کے ملک میں ایسی کوئی ٹیکنالوجی موجود ہےجو چیز یہاں امریکا میں اب تک نہیں ایجاد ہوئی جہاں کینسر ریسرچ کا دنیا کا سب سے بڑا سینٹر ’ایم ڈی اینڈرسن کینسر سینٹر‘ موجود ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کا چین اور پاکستان میں آنا محض مبالغہ آرائی اور تالیاں بجانے کیلئے ایک من گھڑت بہانہ ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ کینسر کے علاج میں سرجری کیمو یا ریڈی ایشن کا استعمال ضروری ہے ان کے بغیر کینسر کے علاج کا دعویٰ ایسا ہی ہے جیسے پانی سے کار چلانا۔

عاشر اعجاز نے طنزاً لکھا کہ کیا یہ بات چینیوں کو پتہ ہے سرجری اور کیمو تھراپی کے بغیر کینسر کا علاج ممکن ہو سکےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تائیوان میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو کچل دیا جائے گا، چین کا واضح پیغام

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

جنوبی کوریا کے نیشنل میوزیم میں پہلی مستقل اسلامی آرٹ گیلری کا افتتاح

نائجیریا: اغوا کی گئی 24 اسکول طالبات ایک ہفتے بعد بازیاب

مرحوم ماں کا روپ دھار کر اسی کی پنشن وصول کرنے والا بہروپیا پکڑا گیا

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا