این ایف سی ایوارڈ میں آئندہ صوبوں کا حصہ زیادہ ہی ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ سے متعلق آئین بالکل واضح ہے، 2010 میں آخری بار این ایف سی ایوارڈ ہوا تھا، اب جب بھی این ایف سی ایوارڈ ہوا تو صوبوں کا شیئر زیادہ ہی ہوسکتا ہے کم نہیں ہوسکتا۔

کراچی میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام صوبوں میں مسائل ہیں، ہر صوبے کی حکومت کو چاہیے کہ اپنے عوام کی خدمت کرے اور ان کے مسائل حل کرے، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ کسی ایک شخص کے لیے پورے صوبے کے عوام کو داؤ پر لگا دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال کی آخری پولیو مہم، وزیر اعظم شہباز شریف نے بچے کو قطرے پلا کر افتتاح کیا

پولیو مہم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے، یہ 2024 کی اخری انسداد پولیو مہم ہے جس کے دوران سندھ بھر میں ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم بچوں کی حفاظت کے لیے ہے، قطروں سے کوئی نقصان نہیں ہوتا، قطرے پلانے سے ہمارے بچوں کو موذی مرض سے نجات حاصل ہوگی، پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت سندھ ہر ممکن تعاون کرے گی، والدین سے درخواست ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ تعلیم سندھ کا نصاب میں کمی، تعلیمی سال کے آغاز اور امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچے کے علاقوں خصوصاً شکارپور میں بہت کامیابیاں ملی ہیں، گھوٹکی اور کشمور میں بھی حالات بہتر ہوئے ہیں، آج ہی فیصلہ کیا ہے کہ ان علاقوں میں اسکول اور اسپتالوں کی تعمیر سمیت ترقی کے لیے منصوبے شروع کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp