ثقافتی تنوع کے حوالے سے پاکستان کا مستقبل روشن ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ انسانی ثقافت اور ورثے کی تاریخ صدیوں پرانی ہے۔ پاکستان کی ثقافت اور تہذیب ہماری پہچان ہے۔ بین المذاہب ہم آہنگی سے بہترین معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ ثقافتی تنوع کے حوالے سے پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔

اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے زیر اہتمام ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے وفود کا پاکستان دورہ کرنا خوش آئند ہے۔ پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے کام کر رہےہیں۔

مزید پڑھیں: احتجاج اور دھرنوں کے سوا ان کا کوئی کام نہیں، وزیر اطلاعات کا علی امین گنڈا پور کو جواب

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈائیلاگ سے ہی مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ امن و استحکام سے قومیں ترقی کرتی ہیں۔ پاکستان ایک خوبصورت اور پرامن ملک ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کا غلط تشخص پیش کیا گیا۔ ہم پاکستان کا عالمی سطح پر تشخص بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ورچوئل میوزیم پر بھی کام کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp