خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسکولوں میں موسم سرما کی 22 چھٹیوں کا اعلان
خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں تعلیمی سال 2024-2025 کے لیے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں گرمیوں کے زون یا میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر 2024 سے 31 دسمبر 2024 تک ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اور اسلام آباد میں موسم سرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟
سردیوں کے زون یا پہاڑی اور برفانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر 2024 سے 28 فروری 2025 تک ہوں گیں۔