پنجاب اور اسلام آباد میں موسم سرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟

جمعرات 21 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) کی جانب سے آئندہ چند ہفتوں میں اسلام آباد کے اسکولوں اور کالجوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟

عام طور پر  فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے انتہائی سرد موسم کے دوران ایک ہفتے کی تعطیلات ہوتی ہیں۔

رواں سال معمول کی سردی میں تاخیر کے سبب  امکان ہے کہ 21 دسمبر سے 29 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی، اسکول 30 دسمبر کو دوبارہ کھلیں گے۔

تاہم ایک امکان یہ بھی ہے کہ تعطیلات میں 31 دسمبر تک توسیع کی جائے گی، اسکول یکم جنوری 2025 کو دوبارہ شروع ہوں گے۔

توقع ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے اسکول کے تدریسی اوقات پر نظر ثانی جائیگی۔

دوسری جانب صوبہ پنجاب میں محکمہ اسکولز ایجوکیشن کی جانب سے بھی جلد ہی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان متوقع ہے۔ عام روایت کے مطابق پنجاب میں سخت موسمی حالات کے پیش نظر دسمبر میں اسکول 2 ہفتوں کے لیے بند رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا کے 26 ہزار سے زائد پرائمری اسکولز بند، اساتذہ کا دھرنا جاری

پنجاب میں اس سال موسم سرما کی تعطیلات 21 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے، اسکول یکم جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔ تاہم حتمی فیصلہ موسم کی موجودہ صورتحال پر منحصر ہوگا۔

پنجاب میں دسمبر کے دوران اکثر دھند اور درجہ حرارت میں 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی واقع ہوتی ہے، جس سے طلبہ و طالبات کے لیے کلاسوں میں جانا مشکل ہو جاتا ہے۔

گزشتہ سال صوبائی حکومت نے ابتدائی طور پر 18 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا لیکن بعد میں ان میں 9 جنوری 2024 تک توسیع کر دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: 19 روز بعد سندھ پولیس نے خاموشی توڑ دی، طبی اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ جاری

شامل حسین اور سعد خان کی سینچریاں، شاہین کی تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپیئنز کپ جیت لیا

عمران خان کے لیے این آر او حاصل کرنے کی پی ٹی آئی کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، خواجہ آصف

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد