یوٹیوبر رجب بٹ کو شادی پر کیا کیا تحائف ملے، سب سے زیادہ سلامی کس نے دی؟

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبول پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت رجب بٹ گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے اور تب سے ہی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ان کی شادی پر دوست، احباب نے بے تحاشا پیسے لٹائے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہورہی ہیں۔

تحائف اور سلامی کی اَن باکسنگ

رجب بٹ کی شادی پر انہیں مہنگے تحائف ملے اور کچھ تحائف تو ایسے تھے جنہوں نے ان کو جیل کی سیر بھی کرادی۔

یہ بھی پڑھیں:بنا لائسنس کلاشنکوف، شیر کا بچہ رکھنے پر ٹک ٹاکر کی گرفتاری و ضمانت پر رہائی

گزشتہ روز جیل سے رہا ہونے اور عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد انہوں نے یوٹیوب پر پہلا وی لوگ  اپلوڈ کیا جس میں انہوں نے شادی پر ملنے والے تحائف اور سلامی سے متعلق اپنے ناظرین کو بتایا۔

قیمتی تحائف

رجب بٹ کو ملنے والے تحائف میں قابل ذکر تحفہ  ایک عدد شیر کا بچہ اور رائفل ہے جس کی وجہ سے لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان کو گرفتار کیا اور بعد میں شخصی ضمانت پر رہا کردیا۔

اس کے علاوہ قیمتی تحائف کی بات کی جائے تو اس میں ان کے دوست احباب کی طرف سے مکمل عمرہ پیکج، 24 کیرٹ گولڈ پلیٹڈ آئی فون 16، سونے کے زیوارات، ڈالرز سے بھرا گلدستہ، انٹرنیشنل برینڈز کے مہنگے پرفیومز اور مہنگی گھڑیاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’رقم کہاں سے آئی ایف بی آر تحقیقات کرے‘، دولت کی نمائش پر یوٹیوبر رجب بٹ تنقید کی زد میں

اپنے وی لاگ میں سلامیوں کی اَن باکسنگ کرتے ہوئے رجب بٹ نے ملک کے مشہور یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کی جانب سے دی گئی سلامیاں دکھائی، جس میں ڈکی بھائی، عروب جتوئی، ندیم مبارک، سسٹرولوجی کی اقرا کنول، زرناب خان سواتی اور دیگر کے نام لیے جنہوں نے لاکھوں روپوں کی سلامی دی۔

ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ان کے شوہر ذوالقرنین اسکندر نے ڈالرز سے بھرا گلدستہ سلامی میں دیا۔

گورنر سندھ کے بیٹے کا تحفہ

اس کے علاوہ گورنر سند ھ کامران خان ٹیسوری اور ان کے بیٹے کی جانب سے 3 لاکھ روپے کی سلامی دی گئی جبکہ سب سے زیادہ ٹک ٹاکر ندیم مبارک نے 20 لاکھ روپے چیک کی صورت سلامی دی۔

واضح رہے کہ یوٹیوب کی جانب سے 2024 میں پاکستان کی ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست جاری کی گئی تھی جس میں رجب بٹ پاکستان میں رواں سال سب سے زیادہ ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز والے یوٹیوبر بن گئےہیں۔ ان کے یوٹیوب پر 4.7 ملین سبسکرائبرز ہیں جبکہ ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 11 لاکھ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی