بالی ووڈ اداکار شکتی کپور اغوا کی سازش سے کیسے بچے؟

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 بالی ووڈ کے مشہور اداکار شکتی کپور کے اغوا کا منصوبہ ناکام ہو گیا اور وہ بڑی سازش سے بچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک گینگ نے اداکار شکتی کپور کو اغوا کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن ان کی جانب سے ایونٹ میں شرکت کے لیے ایڈوانس رقم زیادہ مانگنے کے مطالبے کے باعث منصوبہ ناکام ہو گیا۔

پولیس کے مطابق اغوا کار کئی مشہور شخصیات کو تقریب میں مدعو کرتے اور ایڈوانس ادائیگی کے ساتھ ہوائی ٹکٹ بھی دیتے تھے تاکہ ان کا اعتماد حاصل کیا جا سکے تاہم شکتی کپور کی جانب سے بھاری معاوضے کے مطالبے پر ان کے اغوا کا منصوبہ منسوخ کر دیا گیا۔ اغوا کار وں نے شکتی کپور کو 5 لاکھ بھارتی روپے کی آفر دے کر تقریب میں مدعو کیا تھا تاکہ انہیں اغوا کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: سابقہ بالی وڈ اداکارہ پوجا بترا نے انڈسٹری کیوں چھوڑی، پھر ان پر کیا بیتی؟

یہ انکشافات اداکار مشتاق محمد خان کے اغوا کیس کی تحقیقات کے وقت سامنے آئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ اغوا کاروں کے گینگ کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتاق خان 24 گھنٹے تک اغوا کاروں کی تحویل میں رہے تھے، مشتاق خان کو میرٹھ میں منعقدہ ایک  تقریب میں شرکت کے بہانے اغوا کرلیا گیا تھا، اس تقریب میں شرکت کے لیے مشتاق کو ایڈوانس پیمنٹ اور ٹکٹس تک بھیجے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کسی کی بھی آخری رسومات میں شرکت پر پیسے ملتے تھے، بالی ووڈ اداکار چنکی پانڈے کا انکشاف

کامیڈین مشتاق خان جب دہلی پہنچے تو انہیں بذریعہ کار بجنور  پہنچایا گیا جہاں پہنچ کر اغواکاروں نے مشتاق کو تشدد  کا نشانہ بنایا اور 1 کروڑ بھارتی روپے تاوان طلب کیا۔ اغوا کار مشتاق کو تقریباً 12 گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بناتے رہے، اس دوران انہوں نے  ایک کروڑ روپے کے  تاوان کا مطالبہ کیا اور وہ کامیڈین اور ان کے بیٹے کے اکاؤنٹ سے 2 لاکھ روپے  نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔ مشتاق خان کے اغوا کاروں کی گرفت سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارت کے ہی معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین اور اداکار سنیل پال کو سالگرہ کی تقریب میں بلانے کے بہانے اغوا کیا گیا تھا اور وہ تاوان دے کر گھر واپس آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11: حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کا اعلان

امریکا میں گرفتار خطرناک مجرموں کی فہرست جاری، 89 بھارتی شہری بھی شامل

نوعمر بچوں کی اے آئی چیٹ بوٹس سے جذباتی وابستگی، والدین میں تشویش بڑھنے لگی

بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

نوشکی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سندھ سے تعلق رکھنے والے 5 مزدوروں کی لاشیں برآمد

ویڈیو

بسنت کو انجوئے کررہے ہیں، مریم نواز نے بہت اچھے انتظامات کیے، فواد چوہدری

مریم نواز کا اہم اعلان، نصرت جاوید کس چیز سے خوفزدہ ہیں؟ خود ہی بتا دیا

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

کالم / تجزیہ

اسلام آباد سانحہ اور قومی بے حسی

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘