رجب بٹ کو گرفتار کروانے والا گھر کا بھیدی کون تھا؟

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نامور یوٹیوبر اورسوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ کی گرفتاری کے پیچھے کی کہانی سامنے آگئی۔

گزشتہ دنوں لاہور پولیس نے لائسنس کے بغیر کلاشنکوف اور شیر کا بچہ رکھنے پر رجب بٹ نامی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کو گرفتار کیا تھا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے ہمراہ پولیس نے رجب بٹ گھر پر چھاپہ مارا تھا، اس دوران غیر قانونی شیر کا بچہ تحفے میں لینے پر رجب بٹ کو گرفتار کیا گیا، محکمہ وائلڈ لائف نے ملزم کو گرفتار کرکے چونگ پولیس تھانے منتقل کردیا،بعد ازاں انہیں عدالتی ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر رجب بٹ کو شادی پر کیا کیا تحائف ملے، سب سے زیادہ سلامی کس نے دی؟

 رجب بٹ کی گرفتاری کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آگیا ہے، رجب بٹ کے قریبی دوست اور سیاست دان ملک زمان نصیب جنہوں نے رجب بٹ کو ضمانت پر رہا کروایا تھا، نے اس واقعے کے بارے میں کہا ’کسی قریبی آدمی نے رجب بٹ کے گھر کی مخبری کی، جس کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کر رجب بٹ کو گرفتار کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ شادی کے دن رجب بٹ کو شیر کا بچہ تحفے میں ملا، رجب بٹ نے شیر کے لائسنس کے لیے اپلائی کررکھا تھا، ظاہر ہے ابھی اس کا ولیمہ بھی نہیں ہوا تو ایک دن میں لائسنس کیسے حاصل کرتے، لیکن پولیس نے ان کی بات نہیں سنی، پولیس فوراً اس کمرے میں بھی چلی گئی جہاں رجب نے نے بندوق رکھی تھی، رجب بٹ نے بندوق کا لائسنس بھی اپلائی کیا ہوا تھا لیکن لائسنس انہیں ملا ہوا نہیں تھا۔‘

یہ بھی پڑھیں: ’رقم کہاں سے آئی ایف بی آر تحقیقات کرے‘، دولت کی نمائش پر یوٹیوبر رجب بٹ تنقید کی زد میں

ملک زمان نصیب نے رجب کو گرفتار کرنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی لیکن اتنا ضرور کہا کہ ان کو گرفتار کروانے والا بندہ گھر کا بھیدی تھا، انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ رجب بٹ کی گرفتاری پر پولیس پر اعلیٰ حکام سے شدید دباؤ تھا، یہی وجہ ہے کہ ایک دن میں ان کی ضمانت منظور کر لی گئی اور وہ باہر آگئے۔

انہوں نے کہا کہ رجب بٹ کے خلاف ایف آئی آر میں سادہ سی دفعات شامل تھی، ہم نے ضمانت اپلائی کی اور وہ رہا ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: بنا لائسنس کلاشنکوف، شیر کا بچہ رکھنے پر ٹک ٹاکر کی گرفتاری و ضمانت پر رہائی

واضح رہے کہ یوٹیوب کی جانب سے 2024 میں پاکستان کی ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست جاری کی گئی تھی جس میں رجب بٹ پاکستان میں رواں سال سب سے زیادہ ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز والے یوٹیوبر بن گئےہیں۔ ان کے یوٹیوب پر 4.7 ملین سبسکرائبرز ہیں جبکہ ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 11 لاکھ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp