مدارس بل کا معاملہ: وفاق المدارس کا ملک گیر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاق المدارس نے مدارس بل کی راہ میں روڑے اٹکانے کے خلاف ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کی زیرصدارت وفاق المدارس کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کے فیصلوں اور مؤقف کی توثیق کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں مدارس بل کی منظوری کے لیے حکومت کو مولانا فضل الرحمان کی ڈیڈ لائن، مدارس بل ہے کیا؟

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جمعہ کے اجتماعات اور مدارس کے سالانہ پروگراموں میں عوام کو مؤقف سے آگاہ کیا جائےگا۔

مجلس عاملہ نے مطالبہ کیاکہ مدارس رجسٹریشن بل ایکٹ بن چکا ہے، لہٰذا فی الفور گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، ہمیں مدارس کے معاملات میں رکاوٹیں اور تاخیری حربے قبول نہیں۔

مجلس عاملہ نے کہاکہ مدارس کے تمام حقیقی بورڈز اور تنظیمیں ایک پیج پر ہیں، جملہ مسائل فوری حل کیے جائیں۔

مجلس عاملہ نے کہاکہ تمام مکاتب فکر کی باہمی مشاورت سے مشترکہ اور متفقہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائےگا۔

وفاق المدارس کی مجلس عاملہ نے تعلیمی اور امتحانی امور پر بھی متعدد فیصلے کیے، اجلاس میں جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نے بطور خاص شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں مدارس بل ایکٹ بن چکا، گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے،اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ

واضح رہے کہ مدارس بل پر صدر مملکت کے اعتراضات کے بعد گزشتہ روز اتحاد تنظیمات مدارس کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ صدر نے مقررہ وقت کے بعد اعتراضات عائد کیے ہیں، جن کی کوئی حیثیت نہیں، ایسی صورت میں بل ایکٹ بن چکا ہے، لہٰذا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے