مدارس بل ایکٹ بن چکا، گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے،اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کی سپریم کونسل نے کہا ہے کہ صدر کی جانب سے مدارس بل پر مقررہ وقت گزرنے کے بعد اعتراضات عائد کیے گئے جن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، اور ایسی صورت میں بل باقاعدہ ایکٹ بن چکا ہے، اس لیے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

اتحاد تنظیمات مدارس کی سپریم کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، مفتی منیب الرحمان، مفتی تقی عثمانی اور دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں مدارس بل کی منظوری کے لیے حکومت کو مولانا فضل الرحمان کی ڈیڈ لائن، مدارس بل ہے کیا؟

اجلاس میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ مدارس بل دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد صدر کو بھیجا گیا تو انہوں نے ایک غلطی کی نشاندہی کی، جسے درست کرنے کے بعد دوبارہ ایوان صدر کو ارسال کیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صدر نے دوبارہ بل پر مقررہ وقت کے اندر اعتراضات عائد نہیں کیے جس کے بعد بل باقاعدہ ایکٹ بن چکا ہے، اس لیے حکومت گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم بات چیت اور آئینی و قانونی طریقے سے مسائل کا حل چاہتے ہیں، اگر حکومت نے ہماری بات نہ مانی تو پھر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائےگا۔

انہوں نے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم کے موقع پر بل پاس کرانے کا وعدہ کیا گیا تھا جو پورا ہوا، ہمارے مدعے کو سمجھا جائے، ہم کسی سے مقابلہ نہیں کرنا چاہتے۔

اس موقع پر مفتی منیب الرحمان نے کہاکہ اگر حکومت کی جانب سے ہماری بات پر دھیان نہ دیا گیا تو ہم دوبارہ اجلاس بلائیں گے، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور اس پر عملدرآمد بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان کیساتھ ہاتھ ہوگیا، ایمل ولی خان

انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں ملک کا امن عزیز ہے، ہم سے بڑھ کر کوئی محب وطن نہیں، سوال یہ ہے کہ صدر مملکت مقررہ وقت گزرنے کے بعد بل پر کیسے اعتراضات عائد کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں