حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دروازہ کھل گیا، اسپیکر قومی اسمبلی سہولت کاری پر آمادہ

بدھ 18 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت اور اپوزیشن کے بیچ مذاکرات کی غیر یقینی صورتحال میں اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنی خدمات پیش کر کے مذاکرات کی امید باندھ دی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے مذاکرات کے لیے مزید وقت دےدیا، سول نافرمانی کی تحریک مؤخر

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن میں تلخیاں ختم کرنے کے لیے مذاکرات ضروری ہیں۔حکومت اپوزیشن مذاکرات کے لیے میرا آفس اور گھر ہر وقت حاضر ہے۔

ایاز صادق نے اس حوالے سے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی ایشوز سمیت کسی بھی معاملے پر مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کل ایوان میں ہونیوالی بحث خوش آئند تھی۔

یہ بھی پڑھیں:مذاکرات سے نکلنا کچھ نہیں کیونکہ قبر ایک اور بندے دو ہیں، شیخ رشید

واضح رہے کہ گزشتہ روز رانا ثناء اللہ نے قومی اسمبلی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ حکومت ہر ایشو پر پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہے۔ پی ٹی آئی رابطہ کرے گی تو حکومت سیاسی ڈائیلاگ کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی حکومت کو مذاکرات کا پیغام بھیجے۔

جب کہ اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی باضابطہ شروعات نہیں ہوئی، بات چیت کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت سے مذاکرات میں شرط نہیں مطالبات رکھیں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ گن پوائنٹ پر مذاکرات نہیں ہوسکتے، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی بندوق تان رکھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp