عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایک کمیٹی بنائی ہے، مذاکرات کرنا اچھی بات ہے لیکن ان سے نکلنا کچھ نہیں کیونکہ قبر ایک اور بندے دو ہیں ایک نے تو اندر جانا ہے۔
انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات بہت اچھی چیز ہیں، دنیا میں جنگ کے بعد بھی مذاکرات ہوتے ہیں۔ اگر مذاکرات سے کچھ نہ نکلا تو پھر جوڈو کراٹے اور بنکاک کے شعلے اور بغداد کی راتیں ہیں۔
مزید پڑھیں: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد قتل کی سازش کے مقدمے سے بری
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کو جو کچھ ہوا، اس واقعے پر دنیا بھر میں 50 ممالک میں احتجاج ہوا ہے۔ میں حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آیا ہوں، وہاں ہر کوئی یہی دعا کر رہا تھا کہ اللہ پاکستان کا حامی وناصر ہو۔
🚨🚨🚨اچھی بات ہے مذاکرات کی انہوں نے ایک کمیٹی بنائی ہے ۔نکلنا کچھ نہیں کیونکہ قبر ایک اور بندے دو ہیں ایک نے اندر جانا ہے مذاکرات بہت اچھی چیز ہے دنیا میں جنگ کے بعد بھی مذاکرات ہوتے ہیں ۔اگر مذاکرات سے کچھ نہ نکلا تو پھر جوڈو کراٹے اور بنکاک کے شعلے ہیں۔ شیخ رشید احمد کی… pic.twitter.com/mes6xED42Z
— Abbas Shabbir (@Abbasshabbir72) December 16, 2024
مذاکرات کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت جانے یا تحریک انصاف جانے، میں مذاکرات کا حامی تھا اور رہوں گا، لیکن میرا پی ٹی آئی میں کسی سے کوئی رابطہ نہیں، میں صرف اور صرف عمران خان کو جانتا ہوں۔