حارث رؤف نے انٹرنیشنل کیریئر کا پہلا کیچ ڈراپ کردیا، ویڈیو وائرل

بدھ 18 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے دوران حارث رؤف نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا پہلا کیچ ڈراپ کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں حارث رؤف نے مارکو جانسن کا آسان کیچ ڈراپ کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس پر اسٹیڈیم میں موجود جنوبی افریقہ کے شائقین جشن مناتےہیں۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ حارث رؤف نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر میں پہلی بار کیچ ڈراپ کیا ہے اور ایسے ان کا کبھی کیچ ڈراپ نہ کرنے کا ریکارڈ ختم ہو گیاہے۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لمحہ واقعی کرکٹ کے شائقین کے لیے حیران کن تھا۔ حارث رؤف کا کیچ نہ چھوڑنے کا شاندار ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ حارث رؤف ہمیشہ اپنی فیلڈنگ اور محنت کے لیے جانے جاتے ہیں، اور یہ ایک چھوٹا سا لمحہ ان کی مجموعی کارکردگی کو کم نہیں کرسکتا۔

سراج منظور لکھتے ہیں کہ پریشان ہونے کی بات نہیں ہے کیونکہ یہ گیم کا حصہ ہے اور ویسے بھی حارث رؤف بہترین فیلڈرہیں۔

ایک ایکس صارف نے لکھا یہ کتنا آسان کیچ تھا جو حارث رؤف نے ڈراپ کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقہ کے دورے میں 3 ٹی20، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلےگی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ون ڈے 17 دسمبرکو پارل میں شروع ہوا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جب کہ ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے