غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 38 فلسطینی شہید، 200 سے زائد زخمی

بدھ 18 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ میں فلسطین کی انسانی حقوق کی مقامی تنظیموں نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں سے تعلقات منقطع کردیے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 38 افراد شہید اور 203 زخمی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی معاہدے کے لیے مذاکرات جاری، حماس 2 اہم شرائط سے دستبردار

اسرائیل نے کمال عدوان اسپتال کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے، جبکہ وسطی اور جنوبی غزہ میں سیف زون سمجھے جانے والے علاقے میں  قائم کیے گئے کیمپس پر بھی اسرائیل نے بارود برسایا ہے جس سے کئی معصوم فلسطینی شہری شہید ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل کی جارحیت سے 45 ہزار سے فلسطینی شہری شہید اور ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

’اسرائیلی حکام شمالی غزہ کے لیے امدادی مشنز کو روک رہے ہیں‘

دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام اب بھی شمالی غزہ کے لیے امدادی مشنز کو کام کرنے سے روک رہے ہیں، جن میں خوراک اور پانی لے جانے والے 3 امدادی قافلے بھی شامل ہیں، جنہیں منگل کو غزہ میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔

فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں کے اقوام متحدہ کے اداروں کے ساتھ روابط منقطع

فلسطین میں مقامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ روابط ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، کئی فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے ساتھ روابط  معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ، شہید نواسی کو ’روح کی روح‘ کہنے والے بزرگ خود بھی جام شہادت نوش کرگئے

ایک درجن سے زائد تنظیموں نے اقوام متحدہ کے نمائندے ایلس ایڈورڈز کو ایک کھلے میں لکھا۔ ’ہم ایسے عمل میں شریک نہیں رہ سکتے جو فلسطینیوں کے حقوق کے لیے فعال کردار ادا کرنے میں ناکام ہو۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایجنڈے میں پاکستانی آرمی چیف سے تیسری ملاقات شامل نہیں، وائٹ ہاؤس

انڈر19 ایشیا کپ، ایک بار پھر پاک بھارت ٹاکرے کا امکان

افغانستان میں شدت پسند سرگرمیوں پر طالبان کے دعوے غیر معتبر قرار، اقوامِ متحدہ کی رپورٹ

لاہور میں سردیوں کا پہلا سورج مریم نواز کا ویژن ہے، صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

ویڈیو

18 دسمبر: عربی زبان کا عالمی دن

آمنہ شفیع، بلوچستان کے بچوں کا مستقبل سنوارنے والی باہمت خاتون

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی