حنا الطاف سے شادی اور پھر طلاق کا فیصلہ کیوں کیا؟ آغاعلی نے خاموشی توڑ دی

جمعرات 19 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکار آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ شادی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت کورونا چل رہا تھا اور ہر کوئی سوچ رہا تھا کہ دنیا جلد ختم ہونے والی ہے اس وقت میں بہت سے لوگوں نے شادیاں کیں اسی وجہ سے ہم نے بھی شادی کا فیصلہ کیا۔

اداکار آغا علی نے حال ہی میں ایک نجی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی، شادی اور طلاق کے حوالے سے بہت سی باتیں کیں۔ طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا اللہ نے جو لکھا ہے اور جیسا لکھا ہے ویسا ہو کر رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’شکر گزار ہوں ہمارے بچے نہیں ہیں‘ آغا علی کی حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق

آغا علی نے کہا کہ ان کے خیال میں شادیاں اسی لیے ناکام ہو جاتی ہیں کیونکہ لوگ اپنے شریک حیات کو معمولی سمجھنا شروع کر دیتے ہیں اور رشتے صرف ایک شخص کی کوشش سے نہیں چلتے بلکہ دوسرے کو بھی اپنا کردار ادا کرنا پڑتا ہے۔

طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وہ احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں طلاق کی بات کر چکے ہیں اور اب بہت سے لوگ جانتے ہیں کہ وہ اور حنا طلاق یافتہ ہیں اس بات کو ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں طلاق کےحوالے سے زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ دوسرا شخص یہاں نہیں ہے، ہمارے ساتھ جو ہوا وہ مقدر کا لکھا تھا، اسی وجہ سے ہم نے مہذب راستہ اختیار کر کے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’صحیح شخص زندگی میں آئے تو شادی کریں‘ اداکارہ حنا الطاف کا مشورہ

آغا علی نے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد از جلد کسی رشتے میں بندھنا نہیں چاہتا اور نہ ہی شادی کے لیے ذہنی طور پر تیارہیں۔

خیال رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف نے شادی کے تین سال بعد راہیں جدا کر لی تھیں اور پچھلے کئی ماہ سے ان کی طلاق کے بارے میں خبریں گردش کر رہی تھیں جن کی اب تصدیق ہو چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں