چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے، کوئی حرف نہیں آنے دیں گے، محسن نقوی

جمعرات 19 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہر طرح کی تیاریاں مکمل ہیں۔ پاکستان کے اصولی مؤقف کو ہر کسی نے سراہا ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے، کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔ کھیل کو کھیل رہنا چاہیے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی گورننگ بورڈ کا 76واں اجلاس ہوا۔ محسن نقوی نے کہا کہ تمام ٹیموں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہیں گے۔ پاکستانی تمام ٹیموں کو اپنے گراؤنڈز پر کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔ کرکٹ میں سیاست کے خلاف ہوں، یہ کھیل ہے جس سے کروڑوں شائقین محبت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: محسن نقوی کرکٹ ٹیم کی تشکیل نو کریں، وزیراعظم بھی سفارش کرے تو نہ مانیں: شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل اسٹیڈیمز کی تعمیر نو کا کام مکمل ہو جائے گا۔ پوری ٹیم دن رات اسٹیڈیمز کی تعمیر نو پر محنت سے کام کر رہی ہے۔

اجلاس میں گورننگ بورڈ کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی جبکہ اجلاس کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پر اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ گورننگ بورڈ کو قذافی اسٹیڈیم، نیشنل اسٹیڈیم اور راولپنڈی اسٹیڈیم کی تعمیر نو پر ہونے والی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں: ہم بھارت جائیں اور وہ پاکستان نہ آئیں یہ نہیں ہوسکتا، محسن نقوی

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے گورننگ بورڈ کو چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق اعتماد میں لیا۔ گورننگ بورڈ کے اراکین نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی مؤقف کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پہلے دن سے ہی پاکستان اور کرکٹ کی جیت کی بات کر رہا ہوں۔ پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے ہر لحاظ سے تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟