محسن نقوی کرکٹ ٹیم کی تشکیل نو کریں، وزیراعظم بھی سفارش کرے تو نہ مانیں: شہباز شریف

پیر 5 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ محسن نقوی کرکٹ ٹیم کی تشکیل نو کریں اور وزیراعظم بھی میرٹ کے خلاف سفارش کرے تو نہ مانیں۔ محسن نقوی سے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم کی بہتری پر بھرپور توجہ دیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی تعمیر نو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ اسٹیڈیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ خوشی ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کا انفراسٹرکچر جدید بنیادوں پر تعمیر کرنے کے لیے قدم اٹھایا گیا ہے۔ امید ہے قذافی سٹیڈیم کا منصوبہ تیزی سے مکمل ہوگا۔

مزید پڑھیں:سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں عہدہ سنبھالنے سے معذرت کیوں کی؟

ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے بطور نگران وزیراعلیٰ منصوبے جلد مکمل کرائے، اب انہوں نے اسٹیڈیمز کی بہتری کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ کرکٹ اسٹیڈیمز کو جدید بنانے کی بہت ضرورت ہے، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں نئے منصوبے خوش آئند ہیں۔ محسن نقوی کی سربراہی میں یہ منصوبے جلد مکمل ہوں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ پوری دنیا میں پاکستان کرکٹ کا طوطی بولتا تھا، امید ہے کہ کرکٹ میں پاکستان کا نام دوبارہ روشن ہوگا، ہم سب کو اور پاکستان کے عوام کو کرکٹ سے بڑا لگاؤ ہے۔

مزید پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم کیسے چنی گئی سابق سلیکٹر عبدالرزاق نے تفصیل سے بتادیا

وزیراعظم نے ایک لطیفہ بھی سنایا کہ قذاقی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف کھیل رہی تھی۔ شفقت رانا گورنمنٹ کالج میں میرے سینئر تھے، وہ اسپن بولنگ کو بہت اچھا کھیلتے تھے لیکن فاسٹ بولر کو فیس کرنے سے جھجکتے تھے۔

آخری اوورز میں نیوزی لینڈ کا فاسٹ بولر گیند کروا رہا تھا جب شفقت رانا رانا 96 پر کھیل رہے تھے۔ شفقت رانا فاسٹ گیند پر مڈ وکٹ پر کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے تو ان کے ایک پرستار نے آواز لگائی کہ ’شفقت بیڈ لک‘ اس پر شفقت رانا نے کمر پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ واقعی میری لک (کمر) خراب ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی