ممتا کلکرنی 25 برس بعد ممبئی کیوں آئیں، اداکارہ نے وجہ بتا دی

جمعرات 19 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ ممتا کلکرنی 25 سال بعد اپنے وطن بھارت واپس آئی ہیں۔ وطن واپسی پر یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں کہ آخر اداکارہ اتنے عرصے بعد واپس کیوں آئیں اور ان کے آنے کا کیا مقصد ہے۔

اداکارہ ممتا کلکرنی 25 سال بعد اپنے وطن بھارت واپس آنے کے بعد پہلی بار میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے لیے واپس نہیں آئیں اور نہ ہی ایک اداکارہ کے طور پر اسکرین پر واپسی کا کوئی ارادہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ماضی میں 10 دن کے لیے دبئی سے الہ آباد آئیں اور پھر واپس دبئی چلی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق، 52 سالہ ممتا کلکرنی کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج تھا، جو ممبئی کی عدالت نے ناکافی ثبوت کی بنا پر خارج کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی کی 25 سال بعد بھارت واپسی

بھارت واپسی پہنچنے پر اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا، ’میں 2000ء میں ملک سے باہر گئی تھی، میں اس وقت بہت جذباتی ہوں، نہیں معلوم کہ اس کا اظہار کیسے کروں۔‘

ممتا کلکرنی نے کہا، ’میرا جہاز جب بھارت کی حدود میں داخل ہوا تو میں دائیں بائیں دیکھ رہی تھی، اپنے ملک کو 24 سال بعد دیکھا جس کے بعد میری آنکھیں بھر آئیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: کیا بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست ہیں، بھارتی میڈیا کا تہلکہ خیز انکشاف

انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی سے خوش ہوں، جس وقت بھارت چھوڑا تو اس وقت میں فلم انڈسٹری کی ٹاپ کی اداکارہ تھی، مجھے 43 فلموں میں کام کی آفرز تھیں، میں نے یہ سب چھوڑ دیا ہے، اب میں فلموں میں واپس نہیں آنا چاہتی۔

یاد رہے کہ ممتا کلکرنی نے 1990 کی دہائی میں ‘کرن ارجن’ اور ‘بازی’ جیسی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری سے شہرت حاصل کی۔ اداکارہ نے اپنے کیریئر کے دوران شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان جیسے ٹاپ اسٹارز کے ساتھ کام کیا ہے۔ تاہم 2000 کی دہائی کے اوائل میں ممتا نے بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کی اور بیرون ملک چلی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی نئے صوبوں کا بیان دینے کے بعد کہاں غائب، نواز شریف نے پارٹی کو بیان دینے سے کیوں منع کیا؟

بیرونی ممالک سے لوٹنے پر کچھ لوگ لہجہ، لباس اور عادتیں کیوں بدل لیتے ہیں؟

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مون سون سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ

نئے صوبوں کا فیصلہ عوام کی رائے اور مشاورت سے ہونا چاہیے، مولانا فضل الرحمان

وی ایکسکلوسیو: محسن نقوی کے بیان سے مسلم لیگ ن کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، انہوں نے غلط وقت پر غلط بیان دیا، عظمیٰ بخاری

ویڈیو

محسن نقوی نئے صوبوں کا بیان دینے کے بعد کہاں غائب، نواز شریف نے پارٹی کو بیان دینے سے کیوں منع کیا؟

وی ایکسکلوسیو: محسن نقوی کے بیان سے مسلم لیگ ن کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، انہوں نے غلط وقت پر غلط بیان دیا، عظمیٰ بخاری

ایئر انڈیا کی پرواز فضائی ہچکولوں کا شکار، 14 افراد زخمی

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ