ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دریائے نیل میں تیراکی، 165 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے کی ویڈیو وائرل

جمعرات 19 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ممتاز مبلغ اسلام اور مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک جنہیں دنیا بھر میں مسلمانوں کا چہرا سمجھا جاتا ہے، اور وہ ہزاروں کے اجتماعات میں دلیل کے ساتھ جواب دینے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں، ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

کوئی مذہبی شخصیت ہو یا سیاسی، فرصت کے لمحات میں ہر کوئی زندگی کو انجوائے کرنے کی خواہش رکھتا ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بھی اسی فلسفے پر عمل کرتے ہوئے اپنے لیے وقت نکالا اور دریائے نیل میں تیراکی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں رہنے کی عادت ہوگئی، جانے کا افسوس ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک ملائیشیا روانہ

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے 165 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ان دنوں ڈاکٹر ذاکر نائیک یوگنڈا کا دورہ کررہے ہیں، جہاں وہ مختلف شہروں میں اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یوگنڈا کے دورے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں، جہاں وہ سخت سیکیورٹی حصار میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہورہے ہیں۔ انہوں نے اپنے کچھ اجتماعات میں خطاب کی ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے دورے کے موقع پر اپنے اسٹاف اور بیٹے کے ہمراہ دریائے نیل میں تیراکی کی، اور اسی دریا کے کنارے واقع سیاحتی مقام پر چھلانگ لگا کر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

مذہبی اسکالر نے یوگنڈا کے مختلف تفریحی مقامات کی سیر کی اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، جہاں مداحوں نے انہیں سراہا۔

ڈاکٹر ذاکر نے لائف سیونگ جیکٹ پہن کر اسٹاف اور بیٹے کے ہمراہ دریائے نیل میں تیراکی کی، ایک ویڈیو میں ان کی کشتی کو الٹتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے یوگنڈا کے شہر جنجا کے سیاحتی مقام پر دریائے نیل کے کنارے 165 فٹ بلند پہاڑی سے چھلانگ لگانے کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اداکاری نہیں چھوڑی، اداکارہ یشما گل کی ڈاکٹر ذاکر نائیک کے جواب پر وضاحت

واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے رواں برس اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر انہوں نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں اجتماعات اور تقریبات سے خطاب بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟