پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر کرکٹ شائقین کو بہترین تحفہ دیا ہے، وزیرِاعظم شہباز شریف

جمعہ 20 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر پاکستانی کرکٹ شائقین کو بہترین تحفہ دیا ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچز، چیئرمین پی سی بی اور متعلقہ حکام کی محنت کی پذیرائی کی ہے۔

وزیرِ اعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ میں شاندار کم بیک کیا۔ ون ڈے سیریز میں کامیابی کھلاڑیوں کی محنت اور غلطیوں سے سیکھنے کی بدولت ممکن ہوئی۔ پُر امید ہوں آئندہ میچز بالخصوص چیمپیئنز ٹرافی میں بھی ٹیم شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ونڈے میں 81 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

چیئرمین پی سی بی کی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ون ڈے اور سیریز جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ اور سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کرکے سیریز اپنے نام کی، محمد رضوان، بابراعظم اور کامران غلام نے عمدہ بلے بازی کرکے جیت کی بنیاد رکھی۔ امید ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بھی پاکستانی ٹیم ایسی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔

مزید پڑھیں: پہلا ون ڈے انٹرنیشنل، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو  3 وکٹوں سے شکست دے دی

یاد رہے کہ پاکستان نے 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو 81 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کی ہے۔ جنوبی افریقہ کی دعوت پر پاکستان ٹیم 49.5 اوورز میں 329 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ پاکستان نے 3 میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ پر 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز جیتی ہے۔ پاکستان اکیسویں صدی میں جنوبی افریقہ میں 3 مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افواہیں مسترد، اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل بہتر قرار دیدی

تحریک انصاف دہشتگردوں سے مذاکرات پر زور دیتی ہے، ان سے ایک ضلع ہی واپس لے کر دکھادے، خرم دستگیر خان

اچھے معاشی دن دور دور تک نظر نہیں آتے، مفتاح اسماعیل

کیا نوعمری 32 سال تک جاری رہتی ہے؟ نئی تحقیق نے دماغ کی 5 اہم ارتقائی منزلیں بیان کر دیں

دھرمیندر کی مسکراہٹ اور شفقت کبھی نہیں بھول سکوں گی، ارچنا پورن سنگھ

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا