’کیا یہ سب دکھاوے کے لیےہے‘ ابھیشیک اور ایشوریا کی ایک ساتھ ویڈیو وائرل

جمعہ 20 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے میں علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے گردش میں ہیں لیکن بچن خاندان یا ایشوریا رائے کی جانب سے کبھی بھی اس موضوع پرن کھل کر بات نہیں کی گئی۔

طلاق کی افواہوں کے دوران ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں جوڑے نے اپنی بیٹی آرادھیا کے اسکول کی تقریب میں مشترکہ طور پر شرکت کی جس سے طلاق کی قیاس آرائیوں نے دم توڑا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

وائرل ویڈیو میں ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کو ایک ساتھ دیکھ کر صارفین نے مختلف تبصرے  کیے کسی نے ان کو ایک ساتھ دیکھ کر دعائیں دیں تو کسی نے ابھیشیک کے انداز کی تعریف کی کہ نظر آ رہا ہے کہ وہ ایشوریا سے کتنا پیار کرتے ہیں جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ جب اس جوڑے کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے تو طلاق کی باتوں سے اپنا تماشا کیوں بنوا رہے ہیں۔

چند صارفین کا کہنا تھا کہ طلاق کی افواہوں کے دوران ابھیشیک اور ایشوریا نے ایک ساتھ آ کر بہترین جواب دیا ہے تو کسی نے سوال کیا کہ کیا یہ سب دکھاوے کے لیے ہے کیونکہ یہ جانتے ہیں تمام نظریں انہی پر ہیں؟

یاد رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن نے اپریل 2007 میں شادی کی تھی۔ ان کی بیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟